اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گلوکار راحت فتح علی خان کے شاگرد پر تشدد کی ویڈیو پر برٹش ایشیاء ٹرسٹ کا ردِ عمل سامنے آ گیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق راحت فتح علی خان گھریلو تشدد کے خلاف سرگرم برٹش ایشیاء ٹرسٹ کے سفیر ہیں جو شاہ چارلس نے 2007ء میں قائم کیا تھا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق راحت فتح علی خان برٹش ایشیاء ٹرسٹ کے سفیر کے طور پر شاہ چارلس سے کئی بار ملاقات کر چکے ہیں، اس ٹرسٹ کا مقصد غربت سے نمٹنا اور کمیونٹی تعلقات قائم کرنا ہے۔برٹش ایشیاء ٹرسٹ پاکستان اور بھارت میں ذہنی صحت کے اقدامات چلاتا ہے۔
اس معاملے پر برٹش ایشیاء ٹرسٹ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بدسلوکی کے تمام الزامات کو سنجیدگی سے لیتے ہیں اور واقعے کا فوری جائزہ لیں گے۔
واضح رہے کہ راحت فتح علی خان کی اپنے بیک سنگر پر تشدد کی ویڈیو سامنے آئی تھی۔یہ واقعہ گزشتہ سال امریکی شہر ہیوسٹن کے ایک ہوٹل میں پیش آیا تھا۔
دکی(قدرت روزنامہ)چمالنگ کے علاقے میںگزشتہ روز ٹرکوں پر ہونے والے حملے میں زخمی ڈرائیوار زخموں…
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کرز برائے الیکٹرانک میڈیا وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت…
لاہور(قدرت روزنامہ)نائب امیر جماعتِ اسلامی، سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہا ہے…
پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے چتکان غریب آباد میں دو گروپوں کے درمیان خونی تصادم دو…
نوکنڈی(قدرت روزنامہ)کلی خواستی سائندک کے قبائلی رہنماء میر عبدالخالق نوتیزئی نے اپنے جاری کردہ بیان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے نوٹس بھیجے جانے کے…