خیبر پختون خوا کے عوام کو بے وقوف کہنے پر اے این پی کا نوازشریف سے معافی کامطالبہ


پشاور(قدرت روزنامہ) خیبر پختون خوا کے عوام کو بے وقوف کہنے پر اے این پی نے سابق وزیراعظم نوازشریف سے معافی کامطالبہ کردیا۔
اے این پی کی ترجمان ثمربلور نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے قائد اور تین بار وزیراعظم پاکستان کے عہدے پر رہنے والے شخص کو یہ زیب نہیں دیتا کہ ایک صوبے کے عوام کو بیوقوف کہے، یہ الفاظ ایسے وقت کہے گئے جب انکی بیٹی اسی صوبے میں انتخابی مہم چلارہی تھیں، یہ لوگ کس منہ سے یہاں آکر ووٹ مانگیں گے۔
ثمربلور نے کہا کہ ماضی میں اسی جماعت نے ہمارے حقوق دینے سے انکار کیا تھا اور رہبرتحریک خان عبدالولی خان نے اتحاد سے نکلنے کا اعلان کیا، شاید آج نوازشریف صاحب ایک بار پھر تاریخ دہرارہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں معلوم ہے کہ پنجاب کا ڈومیسائل رکھنے والا ہر شخص اس ملک میں معزز سمجھا جاتا ہے لیکن پختونخوا کے عوام کے نمائندے ابھی موجود ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس عمل کی نہ صرف مذمت کرتے ہیں بلکہ مطالبہ کرتے ہیں کہ نوازشریف صاحب اپنے الفاظ واپس لے کر پوری قوم سے معافی مانگیں۔

Recent Posts

خضدار: قبائلی رہنما کے قافلے پر نامعلوم افراد کا حملہ، 3 افراد جاں بحق

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان میں خضدار کے علاقے کلاڑو میں قبائلی رہنما میر مہراللہ محمد حسنی…

3 mins ago

کیا عام پاکستانی کو بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی رسائی کے لیے وی پی این رجسٹریشن کروانی ہوگی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے انٹرنیٹ پر…

9 mins ago

بلوچستان میں موبائل فون، انٹرنیٹ سروس معطل

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے متعدد اضلاع میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز معطل ہوگئی۔ موبائل…

16 mins ago

اسلام آباد مارچ کے لیے بشریٰ بی بی متحرک، پنجاب سے پی ٹی آئی کے منتخب نمائندے پشاور طلب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) عمران خان کی اہلیہ…

21 mins ago

وزیر اعظم شہباز شریف کی قوم سے نمازِ استسقا کی ادائیگی اور بارش کے لیے دعا کی اپیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں اسموگ کے بحران کے پیش نظر…

29 mins ago

پنجاب میں اسموگ کا سب سے بڑا ذمے دار کون، سرکاری رپورٹ میں سابقہ مفروضے غلط قرار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب اربن یونٹ نے فضائی آلودگی میں بنیادی کردار ادا کرنے والوں…

36 mins ago