نتائج کی ترسیل کیلیے الیکشن مینجمنٹ سسٹم کا تجربہ کامیاب، الیکشن کمیشن


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے الیکشن مینجمنٹ سسٹم (ای ایم ایس) کے استعمال کی تجرباتی مشق کی جو کامیاب رہی اور اس کے مفید اور حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے۔ کمیشن میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق ملک بھر میں 859 مقامات پر قائم ریٹرننگ افسران کے دفاتر اِس تجرباتی مشق میں شریک ہوئے جس کے دوران فائبر،ڈی ایس ایل کنیکٹویٹی، ای ایم ایس ایپ لاگ ان، استعمال اور نتائج کی ترسیل و تدوین کے مراحل کی مکمل مشق کی گئی اور اس میں ای ایم ایس کے ذریعے کامیابی سے پریذائیڈنگ آفیسرز کی جانب سے نتائج کی ترسیل اور ریٹرننگ آفیسرز کی جانب سے نتائج کی تدوین مکمل کی گئی۔
مشق کے دوران کسی قسم کی کوئی دقت نہیں ہوئی۔چند مقامات پر رابطہ کی دشواری کے باعث کچھ پریذائیڈنگ آفیسرز کو نتائج کی ترسیل میں معمولی مسائل کا بھی سامنا ہوا جنہیں فوری دور کیا جا رہا ہے۔دوسری طرف انتخابی فہرستوں سے بذریعہ ایس ایم ایس اپنے ووٹ کے بارے میں معلومات 29 جنوری سے حاصل کی جاسکیں گی۔
الیکشن کمیشن کے ترجمان سید ندیم حیدر، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل نگہت صدیقی اور پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کے پروجیکٹ ڈائریکٹر نے مارننگ شو میں بات کرتے ہوئے یہ اعلان کیاکہ ووٹرز8300پر اپنا شناختی کارڈ نمبر ایس ایم ایس کر کے اپنے پولنگ سٹیشنز اور حلقوں کی تفصیلات معلوم کر سکتے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے حکام کا کہنا ہے کہ ووٹرزکیلیے قومی شناختی کارڈ لانالازم ہوگا، زائد المیعاد شناختی کارڈ یاٹوکن کی رسید پر ووٹ ڈال سکتے ہیں۔ علاوہ ازیں لوڈ شیڈنگ کے باعث پولنگ کا عمل متاثر ہونے کے خدشہ پر الیکشن کمیشن نے واپڈا کو 8 فروری کو پولنگ کے دن لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کر دی۔ ذرائع الیکشن کمیشن نے بتایا کہ واپڈا حکام کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا گیا کہ واپڈا ملک بھر میں اعلانیہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے گریزاں رہے۔

Recent Posts

16 برس کی عمر میں بے ہوش کرکے غیراخلاقی حرکت کی کوشش کی گئی، رشامی ڈیسائی

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ رشامی ڈیسائی نے انکشاف کیا ہے کہ جب وہ 16 برس…

1 min ago

متیھرا نے مبینہ نازیبا ویڈیوز وائرل ہونے پر رد عمل جاری کر دیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) پاکستانی سوشل میڈیا اسٹارز ایک کے بعد ایک ”ڈیٹا بریچ“ کا شکار…

2 mins ago

مصر: سالانہ 1 ارب روپے تنخواہ، بھر بھی کوئی ملازمت کا خواہشمند نہیں، آخر کیوں؟

مصر (قدرت روزنامہ)سالانہ کروڑوں روپے کی پُرکشش تنخواہ اور باس کی ٹینشن سے نجات، ایسی…

13 mins ago

پنجاب حکومت کی خسارے کی خبروں کی تردید

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی پہلی…

20 mins ago

190ملین پاؤنڈ ریفرنس؛ بشریٰ بی بی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور،سماعت 18نومبر تک ملتوی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)احتساب عدالت نے 190ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بشریٰ بی بی کی حاضری سے…

21 mins ago

کراچی سے چوری کی موٹرسائیکلیں حب میں بیچنے والے ملزمان گرفتار

کراچی (قدرت روزنامہ)اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) نے کراچی کے علاقے کیماڑی…

29 mins ago