بھارتی گلوکار بی پراک کے لائیو کنسرٹ میں ایک خاتون ہلاک، 17 زخمی


نئی دہلی(قدرت روزنامہ) معروف بھارتی گلوکار بی پراک کے لائیو کنسرٹ میں دورانِ پرفارمنس اسٹیج گِرگیا، جس کے نتیجے میں ایک خاتون ہلاک ہوگئی جبکہ 17 افراد زخمی ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ شب نئی دہلی کے کالکاجی مندر میں گلوکار بی پراک کے لائیو کنسرٹ کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں اُنہوں نے ہندو مذہب کے گیت گائے تھے۔
اس تقریب میں جب گلوکار بی پراک گائیکی کررہے تھے تو اچانک اسٹیج گرگیا تھا جس کے نتیجے میں 45 سالہ خاتون موقع پر ہی ہلاک ہوگئی تھیں جبکہ 17 افراد زخمی ہوئے جو کہ نئی دہلی کے ایمس ٹراما، صفدرجنگ اور میکس اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔
دہلی پولیس کے مطابق کالکاجی مندر میں گلوکار بی پراک کی اس تقریب کو منعقد کرنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی اور رات 12 بجکر 30 منٹ کے قریب اس تقریب میں تقریباً 1500 سے 1600 لوگوں کا ہجوم جمع ہو گیا تھا۔پولیس نے بتایا کہ تقریب میں وی آئی پی فیملیز اور منتظمین کے لیے مرکزی اسٹیج کے قریب ایک اور اونچا اسٹیج بنایا گیا تھا جس کا فریم لکڑی اور لوہے سے تیار کیا گیا تھا۔
یہ اسٹیج لوگوں کا وزن برداشت نہیں کر سکا اور اچانک اسٹیج گِر گیا جس کے نتیجے میں اسٹیج پر بیٹھے افراد اُس کے نیچے دب گئے۔اس افسوسناک حادثے پر گلوکار بی پراک نے گہرے دُکھ کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دُعا کی ہے۔

Recent Posts

او جی ڈی سی ایل کا تیل و گیس کی مقامی پیداوار بڑھانے کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ) آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے تیل…

13 mins ago

ملک بھر میں یونین کونسل کی سطح پر شناختی کارڈ بنانے کی سہولت دینے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) حکومت نے ملک بھر میں یونین کونسل کی سطح پر شناختی کارڈ…

27 mins ago

بجلی کے نرخ بڑھانے کی درخواست پر نیپرا میں سماعت مکمل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کمپنیوں کی درخواست پر نیپرا میں سماعت…

46 mins ago

سپریم کورٹ سے عمران خان کی تصویر لیک: عدالت میں موبائل فون لے جانے پر پابندی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی تصویرلیک ہونے کے بعد…

48 mins ago

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس، بشریٰ بی بی کا عدالت پر عدم اعتماد کا اظہار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت میں بشریٰ بی بی نے عدالت…

56 mins ago

ادیتی راؤ حیدری کی پرانی تصاویر سامنے آ گئیں، پہچاننا مشکل ہو گیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ ادیتی راؤ حیدری کی انڈسٹری میں قدم…

58 mins ago