عام انتخابات؛ خیبرپختونخوا حکومت نے پولیس کیلئے فنڈز کی منظوری دیدی

پشاور(قدرت روزنامہ)عام انتخابات کیلئے خیبرپختونخوا حکومت نے پولیس کیلئے فنڈز کی منظوری دیدی،خیبرپختونخوا پولیس کیلئے 50کروڑ روپے فنڈز کی منظوری دی گئی .


نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ پولیس نے انتخابات کیلئے 75کروڑ روپے مانگے تھے،پولیس ذرائع کاکہنا ہے کہ انتخابات کیلئے ہر ضلع کو ایک کروڑ روپے سے زائد رقم دی جائیگی،فنڈز کا زیادہ حصہ فیول کی مد میں خرچ کیا جائے گا، فنڈز آئندہ ہفتے جاری کئے جائیں گے .

. .

متعلقہ خبریں