8 فروری کو سیاسی مخالفین کا جلوس نکل جائے گا، شہباز شریف


سیالکوٹ(قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ 8 فروری کو سیاسی مخالفین کا جلوس نکل جائے گا اور آپ کے ووٹ سے نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیراعظم منتخب ہوں گے۔ سیالکوٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے کہا کہ آج عوام کا سمندر گواہی دے رہا کہ 8 فروری کا سورج ن لیگ کے لیے نکلے گا، مخالفین کہتے ہیں کہ ن لیگ باہر نکل کر جلسے نہیں کرتی کیا آج ہم سیالکوٹ کے کسی کمرے میں بیٹھے ہیں؟
سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے ایک سیاسی مہربان آج کل جلسوں میں کبھی مزدور کارڈ، کبھی کسان کارڈ اور کبھی کوئی کارڈ نکال کر دکھاتے ہیں جیسے یہ کوئی فٹبال میچ کا ریفری ہو لیکن یہ جو مرضی کارڈ نکال لیں لیکن ان شا اللہ 8 فروری کو عوام ان کو یلو (پیلا) کارڈ دکھا کر میدان سے باہر نکال دیں گے۔
شہباز شریف نے کہا کہ 2017میں نواز شریف کا تختہ الٹ کر خوشحالی کے سفر کو ختم کر دیا تھا، نواز شریف کے پہلے دور میں ملک نے ترقی شروع کی اور ایٹمی دھماکے کرکے بھارت کے دانت کھٹے کر دیے تھے، نواز شریف کو 5 ارب ڈالر کی آفر ہوئی لیکن نواز شریف نے پھر بھی دھماکے کیے۔
ن لیگ کے صدر نے کہا کہ آپ کو یاد ہے کہ نواز شریف نے لاکھوں لیپ ٹاپ دیے، 20 ارب روپے کے تعلیمی وظیفے دیے، لاکھوں بچوں کے روزگار اسکیم کے تحت اربوں روپے دیے اور دوبارہ موقع ملا تو سیالکوٹ میں عرفہ کریم کی طرز پر آئی ٹی انڈسٹری بنا کر دیں گے۔
شہباز شریف نے کہا کہ لوگ پوچھتے ہیں کہ تیر اور شیر میں فرق کیا ہے، تو سنیں تیر پر ایک اور نکتہ لگا دیں تو شیر بن جائے گا تو جب شیر بنے گا اور آٹھ فروری کو شیر پر ٹھپہ لگے گا تو پھر شیر دھاڑے گا، دشمنوں کو بھگائے گا اور پاکستان کے اندر ترقی و خوشحالی کا دور دوبارہ شروع ہوجائے گا۔ صدر ن لیگ کا کہنا تھا کہ یہ وہ خواجہ آصف ہیں جو نواز شریف کے کلاس فیلو اور ساتھی ہیں جنہوں نے ہر اچھے برے حالات میں نواز شریف کا جھنڈا تھاما اور اونچا رکھا۔

Recent Posts

آئی ایم ایف نے ایف بی آر سے نئے ٹیکس اقدامات پر بریفنگ مانگ لی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف) نے ایف بی آر سے 6…

6 mins ago

مسلح ملزمان نے سابق ڈی آئی جی کے بیٹے کی گاڑی چھین لی

کراچی(قدرت روزنامہ)سچل تھانے کی حدود سے سابق ڈی آئی جی کے بیٹے کی جعلی نمبر…

15 mins ago

بھارتی اداکارہ کار حادثے میں چل بسیں، اہلخانہ شدید زخمی

حیدرآباد دکن(قدرت روزنامہ)کنڑ ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ پاویترا جےرام کی کار کو حادثہ پیش…

20 mins ago

بابر اعظم کا ایک اور ریکارڈ، سب کپتانوں سے آگے نکل گئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایک اور اعزاز اپنے…

31 mins ago

کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا فیصلہ، کیا نئے بحران کو جنم دے گا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے کسانوں سے نہ صرف رواں سال بلکہ آئندہ سال…

41 mins ago

آزاد کشمیر حکومت اور عوامی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کیوں ناکام ہوئے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آزاد کشمیر کے حکام اور جموں وکشمیر عوامی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے…

50 mins ago