چاہتے ہیں 18 ویں ترمیم پر من و عن عمل ہو،ایمل ولی

چارسدہ (قدرت روزنامہ) عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما ایمل ولی خان کا کہنا ہے کہ آج تک 18 ویں ترمیم کے ایک نکتے پر بھی عمل نہیں ہوا،ہم اپنے جائز حقوق کی بات کرتے ہیں،ہماری بات اپنے حق اور وسائل کی ہے .


میڈیا سے گفتگو میں ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں 18 ویں ترمیم پر من و عن عمل ہو،اس حوالے سے جو بھی راستے میں آئے گا ان سے شکوہ ہوگا، ہماری کسی سے ذاتی لڑائی، مخالفت یا شکوہ نہیں ہے،اسمبلی میں جاکر جمہوری عمل میں کمزوریوں کا صفایا کرینگے .

. .

متعلقہ خبریں