پشاور (قدرت روزنامہ) پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی پنجاب کے آزاد امیدوار کو 10 فروری تک راہداری ضمانت دے دی .
پشاور میں پی ٹی آئی پنجاب کے صوبائی حلقہ سے آزاد امیدوار کی راہداری ضمانت درخواستوں پر سماعت جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے کی .
درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ چودھری محمد علی پنجاب کے حلقہ پی پی 66 سے پی ٹی آئی کا آزاد امیدوار ہے، درخواستگزار مختلف 3 مقدمات میں نامزد ہے اور عدالت میں پیش ہونا چاہتے ہیں لیکن گرفتاری کا خدشہ ہے لہذا راہداری ضمانت دی جائے .
بعدازاں پشاور ہائیکورٹ نے درخواستیں منظور کرکے درخواستگزار کو راہداری ضمانت دے دی .
. .