نارووال (قدرت روزنامہ) وزیر اعظم عمران خان کے اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی سے خطاب پر احسن اقبال نے تنقید کے نشتر چلا دیے ، کہا کہ وزیر اعظم خود گھر بیٹھے رہے اور جنرل اسمبلی کا میدان خالی چھوڑ دیا گیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق احسن اقبال نے کہا کہ وزیر اعظم جنرل اسمبلی میں ورچوئل خطاب کی بجائے خود جاتے ،کیا یہ اس لئے نہیں گئے کہ وہاں کسی عالمی رہنما نے ملاقات کا وقت نہیں دیا ،وزیر اعظم نے شرمندگی سے بچنے کیلئے ورچوئل خطاب پر اکتفا کیا، یہ حکومت جعلسازی سے آئی ہے ہر کام میں جعلسازی کرتی ہے ۔
احسن اقبال نے کہا کہ وزیر اعظم کہتے ہیں انہوں نے تین سال سیکھنے میں لگا دیے ، کہتے ہیں چیئرمین نیب کیلئے اپوزیشن لیڈر سے بات نہیں کرنی کیونکہ ان پر نیب کیسز ہیں ،اگر ایسا ہے تو پھر وزیر اعظم پر بھی نیب کیسز ہیں ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک پر کامیڈین کی حکومت ہے جو آئے روز لطیفے چھوڑ تے ہیں ۔
پرتھ(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا نے پہلے میچ میں پاکستان کو 29رنز سے شکست دے د ی، میچ…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 دہشتگرد…
کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا۔جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے…
دبئی(قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی کے حکام نے غیر قانونی…
باجوڑ (قدرت روزنامہ) نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری جاں بحق…
ضلع ہرنائی میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی اطلاع پر سیکیورٹی…