پاکستان میں موبائل فونز کی تیاری سے قیمتیں کم ہونگی، وزیر آئی ٹی


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) نگران وفاقی وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف نے کہا ہے کہ پاکستان میں موبائل فونز کی تیاری سے قیمتوں میں کمی آئے گی۔ نگران وفاقی وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف نے مقامی ہوٹل میں موبائل سمٹ2024سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان آئی ٹی سیکٹر کو مضبوط بنائیں، آئی ٹی برآمدات سے معشیت مضبوط ہوگی، گزشتہ تین سال میں آئی ٹی اور الیکٹرانکس کے شعبوں میں بہت کام ہوا ہے۔
جاز کے تعاون سے ٹیکنو کی جانب منعقد کی جانیوالے اور برانڈ اسپیکٹرم پاکستان کے ڈیزائن کردہ سمٹ میں عمر سیف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
سمٹ میں ایئر لنک کے سی ای او مظفر حیات پراچہ، چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل(ر)حفیظ الرحمن، ابیکس کی سی ای او فاطمہ اسد سعید،ٹیکنو الیکٹرونک کے سی ای او عامر اللہ والا،کنٹری جنرل منیجر کریم پاکستان محمد عمران سلیم،دراز کے سی ای او احسن سایا، برانڈ اسپیکٹرم کے سی ای اوانور کبیر اور دیگر نے شرکت کی۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان میں موبائل فونز کی تیاری سے قیمتوں میں کمی آئے گی، مقامی موبائل فونز کی تیاری سے زرمبادلہ کی بچت ہوگی، ابتک 35 کمپنیوں کو لائسنس جاری ہوچکے، انھوں نے بتایا کہ نیشنل اسپیس پالیسی تیار کر لی گئی ہے، اسپیس پالیسی سے کمپنیاں پاکستانی صارفین کو کہیں بھی انٹرنیٹ دے سکیں گی ۔

Recent Posts

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان۔

 اسلام آباد)(قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کرتے ہوئے…

1 hour ago

پی ٹی آئی جانتی ہے اسے کس کے پاؤں پکڑنے ہیں ، بلاول بھٹو

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ایک بار پھر مذاکرات کی…

2 hours ago

مولانا فضل الرحمان نےحکومت سے دوبارہ الیکشن کرانے کا مطالبہ کر دیا

ملتان (قدرت روزنامہ)جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت سے مستعفی…

2 hours ago

ژوب آپریشن میں شہید میجر بابر نیازی سپرد خاک

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) گزشتہ روز بلوچستان کے علاقے ژوب میں شہید ہونے والے میجر بابر…

2 hours ago

وزیر اعلیٰ مریم نوا زسے جرمن کمپنی میٹرو کی سینئر وائس پریزیڈنٹ کی ملاقات،سرمایہ کاری اور اقتصادی ترقی کے فروغ پر گفتگو

لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے جرمن ملٹی نیشنل کمپنی میٹرو کی…

2 hours ago

وزیر اعلیٰ نے مظفر گڑھ میں صحافی اشفاق احمد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لے لیا ، رپورٹ طلب

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر گڑھ میں صحافی اشفاق احمد…

3 hours ago