آسان سا سوال ہے سائفر کہاں ہے؟عدالت کا سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی سے استفسار

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت کے دوران جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے بانی پی ٹی آئی سے استفسار کیا کہ آسان سا سوال ہے سائفر کہاں ہے؟بانی پی ٹی آئی نے جواب دیا کہ میں نے وہی بیان میں کہا ہے کہ مجھے نہیں معلوم، سائفر میرے دفتر میں تھا .

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اڈیالہ جیل راولپنڈی میں سائفر کیس کی سماعت ہوئی ، بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کمرہ عدالت میں موجود تھے،آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کیس کی سماعت کی،سماعت کے آغاز پر بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو دفعہ 342کا سوالنامہ دیا گیا،بانی پی ٹی آئی نے اپنا 342کے تحت بیان عدالت میں ریکارڈ کروایا .

عدالت نے بانی پی ٹی آئی سے استفسار کیا کہ آسان سا سوال ہے سائفر کہاں ہے؟بانی پی ٹی آئی نے جواب دیا کہ میں نے وہی بیان میں کہا ہے کہ مجھے نہیں معلوم، سائفر میرے دفتر میں تھا، جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کہامیں آپ کو 10،10سال قید کی سزا سناتا ہوں،فیصلہ سنانے کے بعد جج ابوالحسنات ذوالقرنین عدالت سے اٹھ کر چلے گئے .

. .

متعلقہ خبریں