مچھ جیل پر بی ایل اے کا حملہ ناکام، 5 دہشت گرد ہلاک، پولیس اہلکار سمیت دو جاں بحق


بولان(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے مچھ میں جیل سمیت تین مقامات پر کالعدم تنظیم بی ایل اے نے حملہ کردیا، جوابی میں کارروائی میں پانچ دہشت گرد مارے گئے، دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت دو افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بولان کے علاقے مچھ میں پہاڑوں سے کالعدم تنظیم کے شدت پسندوں نے 15 راکٹ فائر کیے جس کے بعد شدید فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔ بولان کے کم از کم تین مقامات پر حملہ کیا گیا جس میں مچھ جیل، ریلوے اسٹیشن اور لیویز تھانہ شامل ہیں۔ پولیس حکام نے بتایا تھا کہ دھماکوں اور فائرنگ سے شہری خوف کا شکار ہوگئے جبکہ علاقے کی بجلی بھی اچانک بند ہوگئی تھی۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حملہ مچھ جیل پر کیا گیا جس کا مقصد جیل سے ساتھیوں کو چھڑانا تھا تاہم دہشت گردوں کا کامیابی نہ مل سکی، مچھ بلوچستان میں بی ایل اے کے دہشت گردوں کے فائر ریڈ کی کوشش کو فورسز نے پسپا کر دیا، فورسز کو پہلے سے دہشت گردوں کے حملے کی اطلاعات مل گئی تھی جس کے بعد اہل کاروں نے دہشت گردوں کے لیے گھات لگا رکھی تھی۔
اطلاعات ہیں کہ دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کی طرف سے مؤثر جواب کے نتیجے میں بوکھلا کر پسپا ہوگئے اور پانچ دہشت گرد مارے گئے جس کی بلوچستان حکومت نے تصدیق کی ہے۔ تاہم دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک شہری اور ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے جب کہ تیرہ افراد زخمی ہوگئے۔
پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا، جان اچکزئی
صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا ہے کہ پاکستانی آرمی اور فرنٹیئر کور بلوچستان کی جانب سے مچھ میں ایک دہشت گردانہ حملے کو ناکام بنانے کے لئے فوری اقدام کو سراہتے ہیں، ہمارے شہریوں کی حفاظت کو یقینی بناتے ہوئے کالعدم تنظیم بی ایل اے کے پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا، ہماری مسلح افواج کی جانب سے لوگوں کی جانوں کے تحفظ کے لیے جس جرأت کا مظاہرہ کیا گیا وہ قابل تعریف ہے۔
13 زخمی ٹراما سینٹر کوئٹہ منتقل
ایم ڈی ٹراما سینٹر ڈاکٹر ارباب کامران نے کہا ہے کہ مچھ اور کولپور فائرنگ میں اب تک 13 زخمیوں کو ٹراما سینٹر کوئٹہ منتقل کیا گیا جن میں سے دو زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے، تمام زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں۔
بلوچستان میں کئی ٹرینیں منسوخ
امن و امان کی مخدوش صورتحال کے سب کئی ٹرینوں کو ملتوی کردیا گیا۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کو منسوخ کر دیا گیا، کوئٹہ سے کراچی جانے والی بولان میل کو بھی منسوخ کیے جانے کا امکان ہے بولان میں امن وامان کی صورتحال کے میں خلل کے باعث ٹرین منسوخ کی گئی، سبی تا ہرنائی ٹرین کو بھی منسوخ کر دیا گیا۔
مچھ جیل کے سپرنٹنڈنٹ جمیل ترین نے کہا ہے کہ حملے میں قیدی اور عملہ بالکل محفوظ رہے، جیل کے اطراف تاحال سیکیورٹی فورسز الرٹ ہیں۔اطلاعات ہیں کہ راکٹ جیل پر بھی گرا ہے جس میں جیل کے مرکزی دروازے اور دیوار کو نقصان پہنچا ہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
نگراں وزیراعلیٰ کا اظہار مذمت
نگران وزیر اعلیٰ علی مردان ڈومکی نے بھی مچھ اور گردونواح میں دہشت گردانہ کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ داخلہ بلوچستان کو بحالی امن کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہے، تمام سیکیورٹی ادارے باہم رابطہ کاری سے عوام کے جانی تحفظ اور امن کی بحالی کے لئے مصروف عمل ہیں، سیکیورٹی فورسز مقامی آبادی کو نقصان سے بچانے کے لیے محتاط انداز میں کارروائیاں کررہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فورسز نے فوری اور متحاط ردعمل کے ذریعے دہشت گردی کی بڑی کارروائیوں کو ناکام بنایا، مقامی انتظامیہ، ایف سی اور پولیس علاقے کو کلئیر کرانے کے لیے اقدامات میں مصرف عمل ہیں۔

Recent Posts

بھارت میں کون سی پاکستانی اداکارہ کے نام کی مٹھائی فروخت ہونے لگی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف اداکارہ و ماڈل حرا مانی کے نام کی مٹھائی…

1 min ago

خلیل الرحمان قمر کا یوٹرن، ماہرہ خان کو اپنی فلم میں ہیروئن لینے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مشہور ڈرامہ رائٹر، ہدایتکار و شاعر خلیل الرحمٰن قمر نے اداکارہ ماہرہ…

9 mins ago

یوم تکبیر ملک کے دفاع کو مضبوط تر بنانے کے لیے متحد ہونے کی یاد دلاتا ہے، شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف نے یوم تکبیر کے موقع پر قوم کے…

16 mins ago

سیریز کا تیسرا ٹی20: پاکستان اور انگلینڈ آج کارڈف میں آمنے سامنے ہوں گے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹی20 آج کارڈف میں کھیلا جائے…

31 mins ago

ملک بھر میں آج ’یومِ تکبیر‘ ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)یومِ تکبیر کے موقع پر ملک بھر میں قرآن خوانی اور دعاؤں…

36 mins ago

کیا پیپلز پارٹی بجٹ سے قبل وفاقی کابینہ میں شمولیت اختیار کرے گی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف اور پیپلز پارٹی کے وفد کی گزشتہ روز ملاقات…

54 mins ago