صادق آباد پولیس کا غیرملکی سیاحوں سے ہتک آمیز سلوک، ویڈیو وائرل


رحیم یارخان(قدرت روزنامہ) صادق آباد پولیس کی جانب سے غیرملکی سیاحوں سے ہتک آمیز سلوک کیا گیا، تھپڑمارا گیا اور گالیاں دی گئیں جس کی ویڈیو وائرل ہوگئیں، عوام نے پولیس والوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کردیا، دوسری جانب پولیس نے ہتک آمیز رویے کی تردید کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے علاقے صادق آباد میں قومی شاہراہ کے قریب مقامی ہوٹل پر یہ واقعہ پیش آیا جو کہ ملکی بدنامی کا سبب بنا، تھانہ صدر صادق آباد کے اے ایس آئی لیاقت علی نے اٹلی کے سیاح سے ہتک آمیز سلوک کیا، اے ایس آئی لیاقت علی نے غیرملکی سیاح کو تھپڑ بھی مارا جو ویڈیو میں ریکارڈ ہوگیا۔

غیرملکی سیاحوں میں اٹلی، ایران کے سیاح شامل ہیں، ایک خاتون سیاح بھی ساتھ ہے، واقعہ کے بعد سیاحوں نے صادق آباد کے قریب بائی پاس پر اپنا سفر روک کر دھرنا دے دیا تھا۔

غیرملکی خاتون سیاح نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس اہل کاروں نے گن نکال کر مجھے شوٹ کرنے کی کوشش کی جس کو ہم نے ریکارڈ بھی کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دو روز قبل 3 غیرملکی سیاح سندھ سے کوٹ سبزل چیک پوسٹ سے رحیم یارخان میں داخل ہوئے، اٹلی کے سیاح ایلکس دو دیگر غیر ملکی افراد کے ساتھ پاکستان کے وزٹ پر ہیں، ایس او پیز کے مطابق سیاحوں کو سیکیورٹی دی لیکن انہوں نے سیکیورٹی لینے سے انکارکردیا، غیرملکی سیاحوں کی جانب سے اے ایس آئی لیاقت کی آنکھوں میں اسپرے کیمیکل پڑنے پر مذکورہ اے ایس آئی کا پاؤں کیمرے پر لگنے کی ویڈیو بنی اور وائرل ہوگئی،
دوسری جانب افسران نے واقعے کا نوٹس لیا ہے، تھانہ صدر صادق آباد میں تعینات اے ایس آئی کو معطل کرکے محکمانہ کارروائی شروع کردی گئی۔
“آپ نے سوشل میڈیا پر غیر ملکی سیاحوں کی جانب سے ایک وائرل ویڈیو دیکھی ہے۔ یہ تین سیاح سندھ سے پنجاب میں داخل ہو رہے تھے جن کے متعلق سندھ پولیس نے ہمیں آگاہ کیا۔ موجودہ صورتحال اور علاقائی حالات کے پیش نظر پنجاب پولیس نے انہیں سکیورٹی دینا چاہی۔ انکار پر اے ایس پی صادق آباد اور اے… pic.twitter.com/WN3dJ1BEnX

دوسری جانب پولیس نے واقعے کی تردید بھی کی ہے اور کہا موقف اپنایا ہے کہ وہ سیاحوں کو سیکیورٹی دے رہے تھے جو وہ لے نہیں رہے تھے۔ عوام نے پولیس کے اس ویڈیو بیان پر سخت تنقید کرتے ہوئے اور جلے پر نمک کے برابر قرار دیا اور مطالبہ کیا کہ ملک کو بدنام کرنے والے ایسے سیکیورٹی اہل کاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے انہیں نوکریوں سے برطرف کیا جائے۔

Recent Posts

شادی کے 4 مہینے بعد سوناکشی سنہا کا صبر ٹوٹ گیا، ویڈیووائرل

وائرل ویڈیو میں ظہیر اقبال سوناکشی سہنا کے ساتھ کیسی حرکت کرتے ہیں ممبئی(قدرت روزنامہ)سوناکشی…

3 mins ago

پی سی بی میں ہلچل ، سلمان نصیر کو سی او او سے ہٹا کر پی ایس ایل میں عہدہ دینے کا امکان

سلمان نصیر کیلئے پی ایس ایل میں نیا عہدہ متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا…

27 mins ago

وزیر خزانہ کی ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے وفد اور اقوام متحدہ میں سفیر منیر اکرم سے ملاقات

وزیر خزانہ کا پاکستان میں اے آئی آئی بی کے منصوبوں کی پیش رفت پر…

44 mins ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی

عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر فی اونس اور مقامی سطح پر 500 روپے فی…

57 mins ago

جوڈیشل کمیشن اجلاس؛ جسٹس امین الدین خان آئینی بینچز کے سربراہ مقرر

چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت اجلاس میں 7 ممبران کی اکثریت نے…

1 hour ago

تحریک انصاف کے اہم رہنما کو جیل سے رہائی کے بعد پھر گرفتار کر لیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو جیل سے رہائی…

2 hours ago