حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں کورونا کیسز میں بہت حد تک کمی آئی ہے، عوام ویکسین لگوا رہے ہیں، ویکسین سے کورونا زیادہ اثر انداز نہیں ہوتا ہے . حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں کورونا ویکسنیشن لگوانے کا عمل تیزی سے جاری ہے،14لاکھ سے زائد افراد کورونا ویکسی نیشن لگواچکے ہیں، حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ میڈیکل اسٹوڈنٹس کا مطالبہ ہے آن لائن ٹیسٹ کا سلسلہ ختم کیا جائے، پاکستان میڈیکل کمیشن کے قانون سے متعلق سوالات موجود ہیں،ہم طلباء کے معاملے پر پی ایم سی سے رابطہ کریں گے، طلباء سے درخواست کہ پرامن احتجاج کی راہ اختیار کی جائے، جس احتجاج سے عوام کو مشکلات ہو وہ طریقہ اختیار کرنا غلط ہے . حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ بلوچستان سے منسلک پاک افغان سرحدی علاقوں میں غیر روایتی راستوں پر مزید سختی کردی گئی ہے، کچھ لوگ غیر روایتی راستوں سے بلوچستان کے راستے پاکستان میں داخل ہوئے تھے انہیں واپس افغانستان بیجھوادیا گیا ہے،ہم مزید افغان مہاجرین کا بوجھ برداشت نہیں کرسکتے ہیں، وزیراعظم عمران کا بین الاقوامی سطح پر دورہ قابل تعریف ہے، حکومت بلوچستان وزیراعظم عمران کی جنرل اسمبلی میں موقف کی تائید کرتی ہے . حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی کا مزید کہنا ہے کہ حکومت بلوچستان ہر معاملے پر سنجیدگی سے اقدامات اٹھارہی ہے، دوسال مزید وزیراعلی جام کمال ہی رہیں گے، ناراض اراکین کو منا کرجلد معاملہ حل کرلیا جائے گا . . .
(قدرت روزنامہ)حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں کورونا کیسز میں بہت حد تک کمی آئی ہے .
تفصیلات کے مطابق حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا کیسز بلوچستان میں اگست میں 5.09 فیصد اور جون میں 6.05 فیصد تھا .
متعلقہ خبریں