بلوچستان میں کورونا کیسز میں بہت حد تک کمی آئی ہے، لیاقت شاہوانی

(قدرت روزنامہ)حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں کورونا کیسز میں بہت حد تک کمی آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا کیسز بلوچستان میں اگست میں 5.09 فیصد اور جون میں 6.05 فیصد تھا۔

حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں کورونا کیسز میں بہت حد تک کمی آئی ہے، عوام ویکسین لگوا رہے ہیں، ویکسین سے کورونا زیادہ اثر انداز نہیں ہوتا ہے۔

حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں کورونا ویکسنیشن لگوانے کا عمل تیزی سے جاری ہے،14لاکھ سے زائد افراد کورونا ویکسی نیشن لگواچکے ہیں،

حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ میڈیکل اسٹوڈنٹس کا مطالبہ ہے آن لائن ٹیسٹ کا سلسلہ ختم کیا جائے، پاکستان میڈیکل کمیشن کے قانون سے متعلق سوالات موجود ہیں،ہم طلباء کے معاملے پر پی ایم سی سے رابطہ کریں گے، طلباء سے درخواست کہ پرامن احتجاج کی راہ اختیار کی جائے، جس احتجاج سے عوام کو مشکلات ہو وہ طریقہ اختیار کرنا غلط ہے۔

حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ بلوچستان سے منسلک پاک افغان سرحدی علاقوں میں غیر روایتی راستوں پر مزید سختی کردی گئی ہے، کچھ لوگ غیر روایتی راستوں سے بلوچستان کے راستے پاکستان میں داخل ہوئے تھے انہیں واپس افغانستان بیجھوادیا گیا ہے،ہم مزید افغان مہاجرین کا بوجھ برداشت نہیں کرسکتے ہیں، وزیراعظم عمران کا بین الاقوامی سطح پر دورہ قابل تعریف ہے، حکومت بلوچستان وزیراعظم عمران کی جنرل اسمبلی میں موقف کی تائید کرتی ہے۔

حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی کا مزید کہنا ہے کہ حکومت بلوچستان ہر معاملے پر سنجیدگی سے اقدامات اٹھارہی ہے، دوسال مزید وزیراعلی جام کمال ہی رہیں گے، ناراض اراکین کو منا کرجلد معاملہ حل کرلیا جائے گا۔

Recent Posts

کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا سے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کی وجہ بتا دی

پرتھ(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا نے پہلے میچ میں پاکستان کو 29رنز سے شکست دے د ی، میچ…

1 min ago

ہرنائی میں جھڑپ، 3 دہشتگرد ہلاک، میجرسمیت 2 جوان شہید

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 دہشتگرد…

4 mins ago

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 5ہزار 500روپے کی کمی

کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا۔جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے…

8 mins ago

دبئی حکام نے غیر قانونی تارکین وطن کو وارننگ جاری کر دی

دبئی(قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی کے حکام نے غیر قانونی…

14 mins ago

نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جماعت اسلامی کے سینیئر رہنما جاں بحق

باجوڑ (قدرت روزنامہ) نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری جاں بحق…

32 mins ago

ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، میجر اور حوالدار شہید، 3 دہشت گرد ہلاک

ضلع ہرنائی میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی اطلاع پر سیکیورٹی…

3 hours ago