ہریتھک اور دیپیکا کی پاکستان مخالف پروپیگنڈا فلم ’فائٹر‘ کے فلاپ ہونے کا خدشہ


ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ سپر اسٹار ہریتھک روشن اور دیپیکا پڈوکون کی نئی فلم ’فائٹر‘ کو باکس آفس پر فلاپ ہونے کا خدشہ لگ گیا۔فلم نے چار دن میں پوری دنیا سے 200 سو کروڑ کا سنگ میل عبور کیا لیکن اب ’فائٹر‘ کے بزنس میں 76 فیصد کمی آگئی ہے اور وہ فلاپ ہونے کے قریب پہنچ گئی ہے۔
فلمی تجزیہ کاروں کے مطابق حب الوطنی کا تڑکا اور پاکستان مخالف مواد ہونے کے باوجود ناظرین کی بڑی تعداد کو فلم اپنی طرف نہیں کھینچ سکی ہے۔
فلم میں ہریتھک روشن اور دیپیکا پڈوکون انڈین فضائیہ کے اسکواڈرن لیڈر کا کردار ادا کررہے ہیں جبکہ انیل کپور کمانڈنگ آفیسر کے روپ میں نظر آئے۔ میگا ایکشن تھرلر فلم کی دیگر کاسٹ میں کرن سنگھ گروور، اکشے اوبرائے اور دیگر نامور فنکار شامل ہیں۔


یش راج پروڈکشن کے تحت ایکشن فلم کو بلاک بسٹر ’پٹھان‘ کے ڈائریکٹر سدھارتھ آنند نے بنایا ہے اور اسے بھارت کے 75 یوم جمہوریہ کے موقع پر ریلیز کیا گیا۔
’فائٹر‘ کے ساتھ ہریتھک روشن اور دیپیکا پڈوکون پہلی مرتبہ اسکرین شیئر کررہے ہیں جب کہ وہ دونوں سدھارتھ آنند کے پروجیکٹ میں الگ الگ کام کرچکے ہیں۔
واضح رہے کہ ’فائٹر‘ کا اعلان جنوری 2021 میں کیا گیا اور اسے ستمبر 2022 کو ریلیز ہونا تھا لیکن کورونا وبا کے باعث اس میں تاخیر ہوگئی اور اب اسے 25 جنوری 2024 میں سینما گھروں کی زینت بنایا گیا۔

Recent Posts

چین کا 15 ارب ڈالر قرض، پاکستان 5 سال توسیع کا خواہاں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد: پاکستان چین سے قرض توسیع کا خواہاں ہے اور آئی…

6 mins ago

شعیب ملک اور ثناجاوید ہنی مون کہاں منارہے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور ثناجاوید رواں سال…

16 mins ago

مذاکرات کی شرط اگر استعفیٰ ہے تو پھر مذاکرات کس سے کرنے ہیں، رانا ثنا اللہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مشیر وزیر اعظم رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مذاکرات کی شرط…

24 mins ago

ہنڈا نے الیکٹرک گاڑیوں میں سرمایہ کاری دُگنی کرنے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مشہور کمپنی ہنڈا کی جانب سے الیکٹرک گاڑیوں میں سرمایہ کاری کو…

39 mins ago

عمران خان کیخلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہوگی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وزیر اعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف نیب کی…

56 mins ago

چیئرمین نیب کی بیورو کے متاثرین سے ملاقاتیں، ماضی کے غلط اقدامات پر معذرت کا اظہار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں انسدادِ بدعنوانی کے سب سے بڑے ادارے قومی احتساب بیورو (نیب)…

1 hour ago