شاہ رخ خان نے ایک بار پھر مداحوں کے دل جیت لیے؛ ویڈیو وائرل


ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے کنگ خان، شاہ رخ خان کو انسان دوستی اور مداحوں کو ہمیشہ عزت دینے پر بالی ووڈ سمیت دنیا بھر میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اور ایسے ہی ایک واقعے نے ایک بار پھر مداحوں کے جیت لیے۔ شاہ رخ خان نے 2023 کا اختتام پٹھان اور جوان کی بلاک بسٹر کامیابیوں کے ساتھ کیا اور اب وہ اپنی نئی فلم ڈنکی کا جشن منا رہے ہیں جس کے لیے ایک خصوصی تقریب میں اسٹار اداکار اپنے مداحوں میں گھل مل گئے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سپر اسٹار شاہ رخ خان سے ملنے ان کا ایک مداح اسٹیج پر آتا ہے اور اداکار اس کے ماتھے پر بوسہ دیتے ہیں۔
شاہ رخ کے دیوانے مداح نے جب اداکار کی یہ خوش دلی دیکھی تو آنکھوں سے خوشی کے آنسو نکل آئے وہ زار و قطار رونے لگا۔ اس موقع پر شاہ رخ خان نے اپنے مداح کو سنبھالا اور اس کی فیملی کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔

اس موقع پر مداح شاہ رخ خان کو اپنے جذبات بتا رہا ہوتا اور وہ پوری توجہ سے اس کی بات سنتے ہیں۔ اسے بولنے کا پورا موقع دیتے ہیں۔ ہمت بڑھاتے ہیں اور حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔
یہ ویڈیو وائرل ہوئی تو مداحوں کے تبصروں کا تانتا بندھ گیا اور صارفین نے اداکار سے اپنی اپنی پہلی ملاقاتوں میں شاہ رخ کے مثبت رویے کی تعریف کی۔تین کامیاب فلموں کے بعد شاہ رخ خان اب کون سی فلم میں جلوہ گر ہوں گے اس حوالے سے اب تک اداکار نے کوئی اشارہ نہیں دیا تاہم ان کی کئی فلم سازوں سے بات چیت جاری ہے۔
سوجوئے گھوش کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’’دی کنگ‘‘ میں شاہ رخ خان کی بیٹی سوہانا خان ڈیبیو کریں گی لیکن اس فلم میں شاہ رخ خان بھی ہوں گے یا نہیں اس حوالے سے معلومات سامنے نہیں آسکیں۔

Recent Posts

فیصلہ کیاتھا کہ ہدف کو اٹھارویں اوور سے پہلے حاصل کر ناہے ، بابر اعظم کا انکشاف

(قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے آئر لینڈ سے جیت کا کریڈٹ بلے…

39 mins ago

وزیر اعلیٰ مریم نواز سے صوبائی وزیر اریگیشن کاظم پیرزادہ کی ملاقات،کسانوں کیلیے بڑی سہولت کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے صوبائی وزیر اریگیشن کاظم پیرزادہ نے ملاقات…

45 mins ago

بدقسمتی ہے عمران خان جیسا وائرس ہمیں مل گیا،ا حسن اقبال

نارووال (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ بانی پی…

48 mins ago

زندگی کی چلچلاتی دھوپ میں ماں ٹھنڈی چھاؤں کی مانند راحت وسکون ہے

لاہور(قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ماؤں کے عالمی دن پر اپنے…

54 mins ago

نہری پانی چوری کےسدباب کیلئےمؤثر کارروائی ہوگی،وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ نہری پانی کی چوری…

1 hour ago

مسائل کے حل کیلئے سیاستدانوں کو ہاتھ ملانا پڑے گا،بلاول بھٹو

لاہور (قدرت روزنامہ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ آج ملک میں نفرت…

1 hour ago