عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے بعد مونس الٰہی کی مشکلات میں بھی اضافہ

لاہور (قدرت روزنامہ) سابق وزیر اعظم عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے بعد مونس الٰہی کی مشکلات میں بھی اضافہ

ایف آئی اے نے مونس الہیٰ کے ریڈوارنٹ جاری کروانے کیلئے انٹرپول کو مراسلہ بھجوا دیا .

ایکسپریس نیوز کے مطابق سپیشل جج سنٹرل کورٹ لاہور نے اس سے قبل منی لانڈرنگ اور کرپشن کیس میں ملزم مونس الہیٰ کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے .

مونس الٰہی متعدد مرتبہ عدالت اور ایف آئی اے کے جاری کردہ نوٹسوں کو پس پشت ڈالتے رہے اور شامل تفتیش ہونے سے گریزاں رہے ہیں .

مونس الہٰی نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پرلکھا ہے کہ ’یہ اتنے نالائق ہیں کہ جس کمپنی کو ہمارے ساتھ جوڑ رہے ہیں وہ کمپنی تب بنی تھی جب میری اور میرے دوست کی عمر 3 سال تھی‘ .

. .

متعلقہ خبریں