اللہ کا شکر ہے سزائے موت نہیں ہوئی،آئی پی پی کا سائفر کیس کے فیصلے پرردعمل

لاہور (قدرت روزنامہ)ترجمان استحکامِ پاکستان پارٹی فیاض الحسن چوہان کا سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود کو سزا کے فیصلے پر ردِعمل میں کہنا ہے کہ اللہ کا شکر ہے سزائے موت نہیں ہوئی،جج نے سیاسی اور قانونی حوالے سے اچھا فیصلہ دیا ہے .

انہوں نے دعویٰ کیا کہ عمران خان کی بہن علیمہ خان اور وکیل صبح شام سزائے موت کا ورد کررہے تھے،شاید اُنہیں عدالتوں سے زیادہ سزائے موت کی جلدی تھی،اِس فیصلے سے پاکستان کی سیاست اور معاشرت میں کوئی نیا بھٹو تیار نہیں ہوگا .

فیاض چوہان کا مزید کہنا تھا کہ اِس فیصلے سے پاکستان کی سیاست اور معاشرت مزید زہر آلود نہیں ہوگی،اگر عمران خان نے ریاست کے خلاف اپنی انتہا پسندی کی سیاست چھوڑ دی تو مستقبل میں اُن کے لیے آسانیاں پیدا ہوسکتی ہیں،بصورتِ دیگر دوسرے کیسز میں اِس سے زیادہ سخت سزائیں ہو سکتی ہیں .

اپنی بات کے اختتام میں انہوں نے کہا کہ اللہ پاک بانی تحریک انصاف عمران خان کو اپنی غلطیوں اور انتہا پسندانہ پالیسیوں پر نظر ثانی کرنے کی توفیق دے .

. .

متعلقہ خبریں