سائفر کیس کافیصلہ ریاست کی جیت، جھوٹی سیاست کی ہارہے، جے یوآئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سائفر کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کو 10،10سال قید بامشقت کی سزا سنائے جانے پر جے یوآئی کا ردعمل بھی سامنےآگیا .


جے یو آئی کے رہنما حافظ حمداللہ کا کہنا ہےکہ سائفر کیس کے فیصلے سے ریاست ،قانون اور آئین کی جیت ،جھوٹے بیانیے اور جھوٹی سیاست کی ہار ہوئی،اس شخص نے عالمی سطح پر پاکستان کو رسوا اور بدنام کیا تھا، ثابت ہوا کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے آئین ،آفیشل سکریٹ ایکٹ اور حلف کی خلاف ورزی کی،بانی پی ٹی آئی نے سائفر کو سیاسی مفادات کیلئے استعمال کرکے ریاست کو بدنام کیا،جو کچھ عمران خان کے ساتھ ہورہاہے وہ انکے اپنے ہاتھوں کا بویا ہوا بیج ہے،سائفر سے کھیلنے والے کھلاڑی کو سائفر ہی سے دس سالہ بھاری چھتر لگا .

. .

متعلقہ خبریں