ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی عرب میں سی سی ٹی وی ریکارڈنگ پبلک کرنا جرم قرار دے دیا گیا ، جس کی خلاف ورز ی پر پاکستانی تقریبا 15 لاکھ روپے جرمانے کی سزا مقرر کی گئی ہے .
عرب میڈیاکے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے سیکیورٹی کیمروں سے متعلق قانون وضع کیا ہے جس کے مطابق سی سی ٹی وی کی ریکارڈنگ پبلک کرنے والے کو 20 ہزار ریال جرمانہ عائد کیا جائے گا .
سعودی وزارت داخلہ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ بشمول سکیورٹی کیمرہ سسٹم یا ان کی ریکارڈنگ کو نقصان پہنچانا یا کسی بھی قسم کی چھیڑ چھاڑ پر بھی سخت سزا دی جائے گی ،اس کےعلاوہ وزارت نے سکیورٹی کیمروں کی تنصیب سے متعلق بھی مخصوص ضوابط پر روشنی ڈالی ہے،سعودی وزارت داخلہ کے مطابق ان مقامات پر جہاں کیمروں کی تنصیب ممنوع ہے وہاں غیر قانونی طور پر کیمرے نصب کرنے پر 10 ہزار ریال کا جرمانہ عائد کیا جائے گا .
. .