کچھ حلقوں کے بیلٹ پیپرز کی دوبارہ چھپائی الیکشن کمیشن کیلئے بڑا چیلنج

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے لیے کچھ حلقوں میں بیلٹ پیپرز کی دوبارہ چھپائی بڑا چیلنج بن گئی .

روزنامہ جنگ کا ذرائع کے حوالے سے کہنا ہے کہ ای سی پی نے کل ہنگامی اجلاس میں تینوں قومی پرنٹنگ پریس کے سربراہوں کو بلالیا .

ای سی پی ذرائع کے مطابق تینوں قومی پرنٹنگ پریس کے ایم ڈیز بیلٹ پیپرز کی اس مرحلے پر دوبارہ پرنٹنگ کی بروقت تکمیل پر بریفنگ دیں گے .

ای سی پی ذرائع کے مطابق الیکشن 2024 کے لیے بیلٹ پیپرز کی چھپائی مکمل ہوچکی ہے، البتہ بعض حلقوں کے لیے دوبارہ چھپائی کا معاملہ چیلنج بن گیا .

ذرائع کے مطابق امکان ہے کہ کل کے اجلاس میں نئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی مخصوص کاغذ کی دستیابی سے مشروط کردی جائے گی .

ای سی پی ذرائع کے مطابق 2018ء کے انتخابات میں بیلٹ پیپرز کی طباعت کےلیے 800 ٹن خصوصی سیکیورٹی کاغذ استعمال ہوا تھا .

ذرائع کے مطابق 2024ء میں امیدواروں کی کثیر تعداد کے پیش نظر 2170 ٹن خصوصی سیکیورٹی کاغذ استعمال ہو رہا ہے .

ای سی پی ذرائع کے مطابق کچھ حلقوں میں اس مرحلہ پر بیلٹ پیپرز کی دوبارہ چھپائی بڑا چیلنج ہے کیونکہ خصوصی سیکیورٹی کاغذ کی بروقت دستیابی اور چھپائی چیلنج سے کم نہیں .

. .

متعلقہ خبریں