9 مئی کیسز کے ٹرائلز جیل میں ہونگے، عمران خان سمیت 367 ملزمان اڈیالہ طلب


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سانحہ 9 مئی سے متعلق کیسز کے ٹرائلز اب جیل میں ہوں گے، اس حوالے سے عمران خان سمیت 367 ملزمان کو اڈیالہ جیل طلب کرلیا گیا ہے۔ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ، جلاؤ گھیراؤ سمیت سانحہ 9 مئی سے متعلق مقدمات کے جیل ٹرائل (جیل میں سماعت) کے نوٹی فکیشنز جاری کردیے گئے ہیں، اور ملزمان کو اڈیالہ جیل طلب کیا گیا ہے۔
مقدمات کے سلسلے میں صداقت عباسی،عمر تنویر بٹ اور واثق قیوم عباسی وعدہ معاف گواہ بن گئے، جنہوں نے 164 کے بیان ریکارڈ کرا دیے ہیں جب کہ شیخ رشید احمد کے جوڈیشل ریمانڈ میں 6 فروری تک توسیع کردی گئی ہے۔
جیل ٹرائل کے سلسلے میں 6 فروری سے سانحہ 9مئی کے تمام ملزمان کو اڈیالہ جیل آنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ،سابق وزیر خارجہ اور وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کے خلاف بھی 9 مئی کیسز سماعت جیل ہی میں ہوگی۔ اس حوالے سے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران کو بھی جیل ٹرائل کے نوٹسز جاری کردیے گئے ہیں۔ 6 فروری کو ملزمان میں مقدمات کی فرد جرم کے لیے نقول تقسیم کی جائیں گی۔
سانحہ 9 مئی سے متعلق 12 مقدمات کے تمام 367 ملزمان کو 6 فروری سے اڈیالہ جیل طلب کیا گیا ہے، جہاں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف سماعت کریں گے۔

Recent Posts

سولر نیٹ میٹرنگ پاور سیکٹر کے لئے ایک مسئلہ بنا ہوا ہے، وزیر توانائی اویس لغاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے کہا ہے کہ سولر نیٹ…

28 mins ago

ملک کے وہ علاقے جہاں آج رات بارش کا امکان ہے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان اور کشمیر میں…

37 mins ago

ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کا رد عمل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم…

45 mins ago

اگلے10 دن اہم,جنوبی پنجاب میں کہاں کہاں ہیٹ ویو کی لہر شدید ہو سکتی ہے؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ )پی ڈی ایم اے پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر محکمہ صحت…

2 hours ago

راکھی ساونت کی کامیاب سرجری، رسولی نکال دی گئی

نئی دہلی (قدرت روزنامہ )بھارت میں اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے خبروں کی زینت…

2 hours ago

شیر افضل نے بچپن کی شرارتوں کے قصے سنا کر ناظرین کو لوٹ پوٹ کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام 'ہنسنا منع ہے' میں…

2 hours ago