وکلاء ہمیں جواب دیں انہوں نے کہا تھا بار کونسلز اور ایسوسی ایشن ہمارے ساتھ کھڑی ہونگی،علیمہ خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے توشہ خانہ کیس میں بھائی کی سزا پر کہاہے کہ وکلاء ہمیں جواب دیں انہوں نے کہا تھا بار کونسلز اور ایسوسی ایشن ہمارے ساتھ کھڑی ہونگی .


اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہاکہ وکلاء نے کیوں نہیں دیکھا کہ ہمیں انصاف دلا سکیں گے یا نہیں،ہم نے سمجھا تھا بار کونسلز اور وکلاء تنظیمیں ان سب معاملات پر نظر رکھتے ہیں،کوئی کیوں نہیں بول رہا سب اپنی اپنی الیکشن مہم کررہےہیں .

. .

متعلقہ خبریں