عدالت نے فواد چوہدری کو بڑی خوشخبری سنا دی

لاہور (قدرت روزنامہ )لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کو اشتہاری قرار دینے کا حکم کالعدم قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت کے جج محمد نوید اقبال نے فواد چوہدری کی درخواست پر فیصلہ جاری کیا۔ فواد چوہدری کے وکیل ظفر اقبال ایڈوکیٹ نے دلائل دیے۔درخواست میں موقف دیا کہ فواد چوہدری کو پیش نہ ہونے کی بنیاد پر دو مقدمات میں اشتہاری قرار دیا گیا۔ ماڈل ٹاؤن تھانہ کے مقدمہ نمبر 366/23 میں 9 دسمبر 2023 کو اور مقدمہ نمبر 367/23 میں 12 دسمبر 2023 کو اشتہاری قرار دیا گیا۔ فواد چوہدری 4 نومبر 2023 سے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں قید ہیں اور زیر حراست ملزم کو اشتہاری قرار نہیں دیا جا سکتا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت دونوں مقدمات میں اشتہاری قرار دینے کے حکم کو کالعدم قرار دے۔دوسری جانب، عدالت نے فواد چوہدری پر درج تمام مقدمات میں ایک ساتھ گرفتاری ڈالنے کا حکم دیتے ہوئے 9مئی کی جے آئی ٹی کے سربراہ کو تمام مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم بھی دیا۔

درخواست میں موقف تھا کہ پولیس نے نو مئی کے بعد مختلف مقدمات درج کیے ہیں اور ایک مقدمے سے ضمانت پر دوسرے میں گرفتار کر لیا جاتا ہے، ایک مقدمے کے بعد دوسرے مقدمے میں گرفتاری ڈال دی جاتی ہے۔استدعا کی گئی کہ عدالت 9 اور 10 مئی کے مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے اور فواد چوہدری پر درج تمام مقدمات میں ایک ساتھ گرفتاری ڈالنے کا حکم دے۔

Recent Posts

آئی ایم ایف نے پاکستان سے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان سے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر میں…

2 hours ago

اسحاق ڈار کا دورہ کرغزستان کیوں منسوخ ہوا ،وجہ سامنے آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ) کرغستان کی حکومت کی درخواست پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق…

3 hours ago

سولر نیٹ میٹرنگ پاور سیکٹر کے لئے ایک مسئلہ بنا ہوا ہے، وزیر توانائی اویس لغاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے کہا ہے کہ سولر نیٹ…

3 hours ago

ملک کے وہ علاقے جہاں آج رات بارش کا امکان ہے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان اور کشمیر میں…

3 hours ago

ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کا رد عمل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم…

3 hours ago

اگلے10 دن اہم,جنوبی پنجاب میں کہاں کہاں ہیٹ ویو کی لہر شدید ہو سکتی ہے؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ )پی ڈی ایم اے پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر محکمہ صحت…

4 hours ago