بابراعظم نے مستقبل کے بارے میں بڑا اعلان کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستان کے سابق کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ میں جہاں کھڑا ہوں اس سے مطمئن نہیں ہوں ابھی اور بھی منازل طے کرنی ہیں۔

بابر اعظم نے بنگلا دیش میں کرکٹ ویب سائٹ کو انٹرویو میں کہا کہ بنگلا دیش پریمیئر لیگ کھیلنے سے ان کنڈیشنز میں سپنرز کھیلنے کا تجربہ مل رہا ہے۔انہوں نے انٹرویو میں کہا کہ بی پی ایل میں کوالٹی اسپنرز ہیں، وکٹیں آسان نہیں ہیں، ہر جگہ کی کنڈیشنز کا علم ہوتا ہے اور ان کنڈیشنز کے مطابق کھیلنے کی کوشش کرتا ہوں۔

بابر نے کہا کہ میں نیوزی لینڈ سے یہاں پہنچا، دونوں ملکوں کی کنڈیشنز میں فرق ہے، پارٹنر شپ کے لیے وکٹ پر ٹھہر کر کھیلنے کی کوشش کرتا ہوں۔سابق کپتان کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی میں ینگ بلڈ اچھی چیز ہے لیکن اس کے ساتھ تجربے کی بھی ضرورت ہوتی ہے، تجربہ کار کھلاڑی کو اندازہ ہوتا ہے کہ دباؤ میں کیسے سنبھالنا ہے۔

بابر کا کہنا تھا کہ ایشین کھلاڑیوں کو آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، انگلینڈ اور ساؤتھ افریقا میں مشکل پیش آتی ہے، اس کا حل ایک ہی ہے باؤنس اور پیس کے لیے خود کو تیار کریں، کور ڈرائیو میری اسٹرنتھ ہے، یہ شاٹ کھیل کر میرے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کور ڈرائیو کے لیے میں نے بڑی محنت کی ہے اب کسی حد تک ماہر ہو گیا ہوں، میں جہاں کھڑا ہوں اس سے مطمئن نہیں ہوں ابھی اور بھی منازل ہیں۔بابر اعظم نے کہا کہ جب میں فلاپ ہوں تو کئی لوگوں سے بات کرتا ہوں، میں اپنی غلطیوں سے سیکھتا ہوں۔

Recent Posts

آئی ایم ایف نے پاکستان سے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان سے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر میں…

5 hours ago

اسحاق ڈار کا دورہ کرغزستان کیوں منسوخ ہوا ،وجہ سامنے آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ) کرغستان کی حکومت کی درخواست پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق…

5 hours ago

سولر نیٹ میٹرنگ پاور سیکٹر کے لئے ایک مسئلہ بنا ہوا ہے، وزیر توانائی اویس لغاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے کہا ہے کہ سولر نیٹ…

5 hours ago

ملک کے وہ علاقے جہاں آج رات بارش کا امکان ہے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان اور کشمیر میں…

5 hours ago

ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کا رد عمل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم…

5 hours ago

اگلے10 دن اہم,جنوبی پنجاب میں کہاں کہاں ہیٹ ویو کی لہر شدید ہو سکتی ہے؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ )پی ڈی ایم اے پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر محکمہ صحت…

6 hours ago