ایسا حکم نہیں دینا چاہتے جو انتخابات میں تاخیر کا باعث بنے، سپریم کورٹ


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) میں کاغذات نامزدگی منظوری کے لیے دائر اپیل پر سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیے ہیں کہ ایسا حکم نہیں دینا چاہتے، جو انتخابات میں تاخیر کا سبب بنے۔
پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 244 بہاول نگر میں کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل پر سماعت جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے کی۔ عدالت نے پی پی 244 سے امیدوار مظفر خان کی کاغذات نامزدگی منظوری کے لیے دائر اپیل خارج کردی۔
عدالت نے کہا کہ درخواست گزار نے اپیل دائر کرنے میں 12 دن کی تاخیر کی۔ اگر بروقت اپیل دائر ہوتی تو انتخابات کے لیے اجازت مل سکتی تھی۔ ایسا حکم نہیں دینا چاہتے جو انتخابات میں تاخیر کا باعث بنے۔
دوران سماعت اسپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن ظفر اقبال کی جانب سے بتایا گیا کہ کئی اضلاع میں بیلٹ پیپرز کی ترسیل کا عمل بھی جاری ہے۔ اس مرحلے پر کاغذات منظور کیے گئے تو حلقے میں انتخابات تاخیر کا شکار ہوسکتے ہیں۔
بعد ازاں عدالت عظمیٰ نے کاغذات نامزدگی مستردکیے جانے کے خلاف اپیل خارج کردی۔ واضح رہے کہ درخواست گزار ملک مظفر خان کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی بہاول نگر سے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے تھے۔

Recent Posts

’میرا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں‘، لندن میں قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف احتجاج میں ملوث فرد نے معافی مانگ لی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف پاکستان تحریک…

5 mins ago

سرکاری حج پیکج کتنے کا ہوگا؟ کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دیدی

سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے…

13 mins ago

فواد چودھری کی اہلیہ حبا فواد کی فلک جاوید کے خلاف کارروائی کیلئے ایف آئی اے میں درخواست

لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)…

30 mins ago

عوام اب نہ نکلیں تو آئندہ نسلیں چیونٹیوں کی طرح زندگی گزاریں گے،عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ملک پر مسلط قبضہ اور…

33 mins ago

جسٹس منیب اختر کےخلاف سپریم جوڈیشل میں درخواست دائر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس منیب اختر کے خلاف سپریم…

45 mins ago

آرمی چیف کی مدت ملازمت بڑھانے کا معاملہ: پی ٹی آئی اور جے یو آئی نے سر جوڑ لیے

پارلیمان سے منظور ہونے والی ترامیم سے متعلق مشاورت ہوگی اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پارلیمان سے…

56 mins ago