ایسا حکم نہیں دینا چاہتے جو انتخابات میں تاخیر کا باعث بنے، سپریم کورٹ


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) میں کاغذات نامزدگی منظوری کے لیے دائر اپیل پر سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیے ہیں کہ ایسا حکم نہیں دینا چاہتے، جو انتخابات میں تاخیر کا سبب بنے۔
پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 244 بہاول نگر میں کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل پر سماعت جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے کی۔ عدالت نے پی پی 244 سے امیدوار مظفر خان کی کاغذات نامزدگی منظوری کے لیے دائر اپیل خارج کردی۔
عدالت نے کہا کہ درخواست گزار نے اپیل دائر کرنے میں 12 دن کی تاخیر کی۔ اگر بروقت اپیل دائر ہوتی تو انتخابات کے لیے اجازت مل سکتی تھی۔ ایسا حکم نہیں دینا چاہتے جو انتخابات میں تاخیر کا باعث بنے۔
دوران سماعت اسپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن ظفر اقبال کی جانب سے بتایا گیا کہ کئی اضلاع میں بیلٹ پیپرز کی ترسیل کا عمل بھی جاری ہے۔ اس مرحلے پر کاغذات منظور کیے گئے تو حلقے میں انتخابات تاخیر کا شکار ہوسکتے ہیں۔
بعد ازاں عدالت عظمیٰ نے کاغذات نامزدگی مستردکیے جانے کے خلاف اپیل خارج کردی۔ واضح رہے کہ درخواست گزار ملک مظفر خان کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی بہاول نگر سے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے تھے۔

Recent Posts

کوئٹہ پریس کلب کی تالا بندی آزادی اظہار رائے کو سلب کرنا ہے، خضدار پریس کلب

خضدار(قدرت روزنامہ)کوئٹہ پریس کلب کو یرغمال بنانا، آئین کی خلاف ورزی اور آزادی صحافت پر…

12 mins ago

کوئٹہ پریس کلب پر پولیس کا دھاوا اور تالہ بندی کیخلاف اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ ہوگا، بی یو جے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان یونین آف جرنلسٹ اور کوئٹہ پریس کلب کے ایگزیکٹو ممبران سمیت تمام سینئر…

25 mins ago

وڈھ کو بھتہ گیروں کے حوالے نہیں کریں گے، جھوٹے مقدمات کی کوئی وقعت نہیں، بی این پی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیا ن میں کہا گیا ہے کہ وڈھ کو…

33 mins ago

ایس بی کے ٹیسٹ پاس کرنیوالوں کے نتائج کا اعلان کیا جائے، امیدواران خضدار

خضدار(قدرت روزنامہ)ضلع خضدار تحصیل وڈھ کے پاس امیدواران نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں…

36 mins ago

ہزارہ ثقافت قومی وحدت اور اتحاد اور اتفاق کا پیغام دیتی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ہزارہ کلچر ڈے پر تمام ہزارہ کمیونٹی کو…

43 mins ago

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ڈیفنس فورسز آسٹریلیا کے سربراہ کی ملاقات

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ڈیفنس فورسز آسٹریلیا کے سربراہ جنرل اینگس جے…

1 hour ago