لاہور(قدرت روزنامہ) عدالت نے انتخابات کے دوران عمران خان سمیت تمام امیدواروں کو یکساں میڈیا کوریج دینے کا حکم جاری کردیا۔ ہائی کورٹ نے اپنے تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ آئین کا آرٹیکل 17 ہر شہری کو آزادی اظہار رائے سمیت دیگر حقوق فراہم کرنے کا پابند کرتا ہے۔عام انتخابات کے لیے الیکشن مہم اور اپنا منشور بتانے کی تشہیر بنیادی حق ہے۔ صاف شفاف انتخابات کے لیے آزاد میڈیا کے ذریعے آزادی اظہار رائے ہونی چاہیے۔ آزادی اظہار کے بغیر انتخابات کو صاف اور شفاف نہیں کہا جاسکتا ۔
عدالت نے عام انتخابات میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سمیت تمام امیدواروں کو یکساں میڈیا کوریج دینے کا حکم جاری کردیا۔ عدالت نے اپنے تحریری فیصلے میں نواز شریف اور بینظیر بھٹو کیسز کے فیصلوں کا حوالہ بھی دیا گیا ۔
واضح رہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے ٹی وی چینلز پر کوریج نہ ملنے کا اقدام ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبے میں منظورہ شدہ ترقیاتی…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع ژوب کے سرکاری اسکول کے طلبہ کی امتحانی فیس آن لائن…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ ہوگیا،صوبے میں رواں سال پولیو کے…
کوہلو(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع کوہلو میں قومی شاہراہ پر تیز رفتاری کے باعث باراتیوں کی…
زیارت(قدرت روزنامہ)مانگی ڈیم سے اغوا ہونے والے2 افراد کی لاشیں قریبی پہاڑ سے برآمد کرلیالیوئز…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ڈیرہ بگٹی میں مسلسل غیر حاضری پر 90 اساتذہ کو معطل کردیا گیا ،بلوچستان…