خاور مانیکا نے عدت میں نکاح کیس فائل کرنے کا فیصلہ کیوں کیا؟بشریٰ بی بی کے سابق شوہر نے پہلی بار زبان کھول دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)خاور مانیکا نے عدت میں نکاح کیس فائل کرنے کا فیصلہ کیوں کیا؟بشریٰ بی بی کے سابق شوہر نے چار سال بعد پہلی بار زبان کھول دی .

نجی ٹی وی کے رپورٹر احتشام کیانی کے سوال ’’کیا آپ نے کسی دباؤ کے تحت یہ شکایت فائل کی ہے‘‘ جس پر خاور مانیکا نے کہاکہ نہیں جی نہیں ،ہمارے گھر کا اپنا رونا ہے جو کوئی سنتا ہی نہیں .

صحافی نے سوال کیا کہ’’ کیا چار سال پہلے بھی کوئی پریشر تھا آپ اس طرح کی کوئی کمپلینٹ فائل نہیں کر سکے تھے‘‘خاور مانیکا نے کہاکہ نہیں،جب گھر میں بیٹیاں ہوتی ہیں تو لوگ جا کر اعلان نہیں کرتے .

ایک اور سوال ’’تو اب کیسے فیصلہ کرلیا ،کافی تاخیر کردی ہے آپ نے فیصلہ کرنے میں ‘‘خاور مانیکا نے کہاکہ انہوں نے مانا ہی اب ہے کہ پہلے کوئی نکاح ہوا تھا،پہلے مانے ہی نہیں تھے .

. .

متعلقہ خبریں