سیاسی جماعت کے دفتر پر دستی بم سے حملہ

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) کوئٹہ میں پیپلز پارٹی کے دفتر پر دستی بم سے حملہ کر دیا گیا .


روزنامہ جنگ کے مطابق پیپلز پارٹی کے سریاب روڈ پر واقع دفتر پر نامعلوم افراد نے دستی بم پھینکا جس کے سبب 3 افراد زخمی ہو گئے .

دستی بم حملے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش شروع کر دی .

. .

متعلقہ خبریں