باجوڑ میں فائرنگ سے پی ٹی آئی رہنما اور قومی اسمبلی امیدوار جاں بحق


باجوڑ (قدرت روزنامہ)خیبر پختون خوا کے ضلع باجوڑ میں پاکستان تحریک انصاف کے نوجوان لیڈر اور قومی و صوبائی نشستوں سے الیکشن میں حصہ لینے والے آزاد امیدوار ریحان زیب خان نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے۔
ڈی پی او باجوڑ کاشف ذوالفقار نے بتایا کہ صدیق آباد پھاٹک بازار مین چوک میں ریحان زیب الیکشن مہم کے سلسلے میں موجود تھے کہ نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کردی۔ایس ایچ او رشید خان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ریحان زیب خان این اے 8 اور پی کے 22 سے الیکشن میں حصہ لے رہے تھے۔
واقعے کے باعث دونوں نشستوں پر الیکشن ملتوی کردیا جائے گا جس کا باقاعدہ اعلامیہ ریٹرننگ آفیسر جاری کریں گے۔ الیکشن ایکٹ کی شق 73 کے مطابق انتخابی نشانات جاری ہونے کے بعد امیدوار کی موت سے الیکشن ملتوی ہوجاتے ہیں۔

Recent Posts

اسموگ کی صورتحال؛ لاہور اورملتان میں ہفتے میں 3 دن لاک ڈاؤن، ہیلتھ ایمرجنسی نافذ

تمام اسکول، کالج اور یونیورسٹیاں آن لائن کی جارہی ہیں، مریم اورنگزیب لاہور (قدرت روزنامہ)حکومت…

9 mins ago

ذہن نشین کر لیں آئینی بینچ ازخود نوٹس لے سکتا ہے، جسٹس محمد علی مظہر

26ویں آئینی ترمیم کے بعد صرف پروسیجر تبدیل ہوا ہے، جسٹس محمد علی مظہر کے…

23 mins ago

آوان بم برآمدگی کیس کے ملزم کو جیل سے رہا کرنے کا حکم

کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ ہائی کورٹ نے آوان بم برآمدگی کیس کے ملزم یونس کی سزا…

33 mins ago

لاہور،ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی ڈیکلیئر، اگلے جمعہ، ہفتہ اوراتوار مکمل لاک ڈاؤن پرغور

لاہور (قدرت روزنامہ) سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی…

33 mins ago

دھند کے باعث فلائٹ آپریشن شدید متاثر ، 11 پروازیں منسوخ ، 53 تاخیر کا شکار

کراچی(قدرت روزنامہ)شدید دھند کی وجہ سے مختلف ائیرپورٹس پر فلائٹ آپریشن شدید متاثرہونے سے 11…

49 mins ago

نوجوت سنگھ سدھو نے کپل شرما شو کیوں چھوڑا ؟وجہ بتادی

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارت کے معروف سابق کھلاڑی نوجوت سنگھ سدھو نے پانچ سال بعد…

1 hour ago