بلوچستان خوشحال ہو گا تو پاکستان خوشحال ہو گا . میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد سعید نے کہا کہ وزیراعظم نے پسماندہ علاقوں کی ترقی اور خوشحالی کا وعدہ کیا ، انہوں نے پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے عملی اقدامات کیے . وفاقی وزیر نے کہا کہ نشستیں کم ہونے کی وجہ سے ماضی میں بلوچستان کو نظرانداز کیا گیا . ماضی کی حکومتوں نے بلوچستان میں صرف تختیاں لگائیں . ماضی میں منصوبوں کے ٹینڈر جاری ہوئے لیکن عملی کام نہیں ہوا . انہوں نے پی ٹی آئی حکومت کے بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ ہوشاب ، آواران 146 کلومیٹر طویل شاہراہ تعمیر ہو رہی ہے . کوئٹہ ویسٹرن بائی پاس ، ڈیرہ مراد جمالی بائی پاس پر کام جاری ہے . بسیمہ خضدار شاہراہ بھی رواں سال دسمبر میں مکمل ہو جائے گی . مراد سعید نے کہا کہ سڑکوں کے منصوبوں سے بلوچستان میں فاصلے کم ہوں گے . سی پیک کے ذریعے پورے خطے میں معاشی ترقی کی راہ ہموار ہو گی . . .
کوئٹہ(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے بلوچستان کی ترقی اور عوام کے مسائل کے حل پر خصوصی توجہ دی . بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے .
متعلقہ خبریں