کوئٹہ(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے بلوچستان کی ترقی اور عوام کے مسائل کے حل پر خصوصی توجہ دی ۔ بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے ۔ بلوچستان خوشحال ہو گا تو پاکستان خوشحال ہو گا ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد سعید نے کہا کہ وزیراعظم نے پسماندہ علاقوں کی ترقی اور خوشحالی کا وعدہ کیا ، انہوں نے پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے عملی اقدامات کیے ۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ نشستیں کم ہونے کی وجہ سے ماضی میں بلوچستان کو نظرانداز کیا گیا ۔ ماضی کی حکومتوں نے بلوچستان میں صرف تختیاں لگائیں ۔ ماضی میں منصوبوں کے ٹینڈر جاری ہوئے لیکن عملی کام نہیں ہوا ۔
انہوں نے پی ٹی آئی حکومت کے بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ ہوشاب ، آواران 146 کلومیٹر طویل شاہراہ تعمیر ہو رہی ہے ۔ کوئٹہ ویسٹرن بائی پاس ، ڈیرہ مراد جمالی بائی پاس پر کام جاری ہے ۔ بسیمہ خضدار شاہراہ بھی رواں سال دسمبر میں مکمل ہو جائے گی ۔
مراد سعید نے کہا کہ سڑکوں کے منصوبوں سے بلوچستان میں فاصلے کم ہوں گے ۔ سی پیک کے ذریعے پورے خطے میں معاشی ترقی کی راہ ہموار ہو گی ۔
لاہور (قدرت روزنامہ) سموگ کی شدت میں اضافےکے پیش نظر صوبے بھر میں 17 نومبر…
پرتھ(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا نے پہلے میچ میں پاکستان کو 29رنز سے شکست دے د ی، میچ…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 دہشتگرد…
کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا۔جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے…
دبئی(قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی کے حکام نے غیر قانونی…
باجوڑ (قدرت روزنامہ) نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری جاں بحق…