چین کے انٹرنیٹ ٹریفک کو پاکستان سے روٹ کرنے کا معاہدہ کررہے ہیں، نگراں وزیر آئی ٹی


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) نگراں وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف نے کہا ہے کہ چین سے معاہدہ کررہے کہ پاکستان کے ذریعے اپنے انٹرنیٹ ٹریفک کو روٹ کرنا شروع کرے۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کو خطے کے ممالک کیلئے ڈیجیٹل کوریڈور بنانے کے اہم سنگ میل عبور کرلیے، چین سے معاہدہ کررہے ہیں کہ پاکستان کے ذریعے اپنے انٹرنیٹ ٹریفک کو روٹ کرنا شروع کرے۔
انہوں نے بتایا کہ پاک چائنہ اقتصادی راہداری منصوبے میں اس کوریڈور کا اضافہ صارفین کیلئے ڈیجیٹل تحفہ ہے، منصوبے کا مقصد پاکستان کو ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی کا ایک علاقائی مرکز بنانا ہے، پاکستان کو انٹرنیٹ ٹرانزٹ ٹریفک کی مد میں 200 سے 400 ملین ڈالرز سالانہ کی آمدنی ہوگی۔
ڈاکٹر عمر سیف کا کہنا تھا کہ پی ٹی سی ایل بزنس سلوشن کے کیریئر نیوٹرل انٹرنیٹ ایکسچینج کا آغاز ہوگیا ہے، یہ مرکز یوٹیوب، نیٹ فلکس ،ٹک ٹاک کو مقامی ہوسٹنگ کے مواقع پیدا کرے گا، پاکستان سے یہ مواد باآسانی اور بہت کم وقت میں دیگر عالمی مارکیٹوں تک پہنچ سکتا ہے، ٹرانزٹ ٹریفک کے اس عمل سے ملک خطے میں ڈیجیٹل رابطے کے مرکز کے طور پر اُبھرےگا۔
ڈاکٹر عمر سیف نے مزید کہا کہ پاکستان انٹرنیٹ ایکسچینج بہترین انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرے گا اور قومی نیٹ ورکس کو عالمی معیار کی انٹرنیٹ کنیکٹیوٹی خدمات کے قابل بنائے گا۔
ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ بین الاقوامی انٹرنیٹ و کلاؤڈ سروسز پاکستان میں کاروبار کی طرف راغب ہوں گی، اس عمل سے ایک متحرک مقامی ڈیجیٹل ایکو سسٹم کے فروغ میں مدد ملے گی، اس طرح پاکستانی بین الاقوامی معلومات، مواد اور خدمات تک رسائی حاصل کرسکیں گے۔

Recent Posts

ڈرامہ ’صلاح الدین ایوبی‘ کے اوغور گونیش پاکستانی مداحوں کی محبت میں گرفتار

جلد ہی پاکستان آئیں گے اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ڈرامہ سیریزسلطان صلاح الدین ایوبی پاکستان اور…

5 mins ago

کینیڈا کے ملٹیپل ویزے میں بڑی تبدیلیاں، طلبا کی مشکل بڑھ گئی

یہ تبدیلیاں کینیڈا میں امیگریشن کے نظام کو متاثر کر سکتی ہیں اسلام آباد (قدرت…

17 mins ago

بی ایل اے دہشت گرد نے ہتھیار ڈال دیئے، صوبائی وزیر کے ہمراہ پریس کانفرنس

مسنگ پرسنزاورآزادی کا ڈھونگ رچا کرگمراہ کیا جارہا ہے، دہشتگردوں کا مقصد صرف بلوچوں کو…

36 mins ago

سمندرپار پاکستانیوں نے ڈالرز وطن بھیجنے میں پچھلے ریکارڈ توڑ دیئے

سعودی عرب 76.6کروڑ ڈالر کے ساتھ سرفہرست رہا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سمندر پار پاکستانیوں کا…

41 mins ago

بھارتی روپیہ امریکی ڈالر کے سامنے زمین بوس؛ تاریخ کی کم ترین سطح پر آگیا

ٹرمپ کے امریکی صدارتی الیکشن میں کامیابی کے بعد بھارتی روپے کی قدر میں مسلسل…

53 mins ago

کراچی میں انوکھا ولیمہ، جاپانی دلہن اور دولہے کا ساڑھے تین سالہ بیٹا بھی تقریب میں شریک

ننھا محمد زین تقریب کے دوران مختلف رسموں کو حیرت اورخوشی سے دیکھتا رہا کراچی(قدرت…

2 hours ago