بابراعظم نے ناکامی سے پیچھا چھڑانے کا طریقہ بتادیا

ڈھاکہ (قدرت روزنامہ) قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم نے ناکامی سے پیچھا چھڑانے کا طریقہ بتادیا، ان کے مطابق ہر کرکٹر اپنا سب سے بڑا کوچ خود ہی ہوتا ہے، میں اپنی ویڈیوز دیکھ کر مسائل کا اندازہ کرنے کی کوشش کرتا ہوں،زندگی میں اہداف حاصل کرنا ہوں تو مطمئن ہوکر نہیں بیٹھا جاسکتا، کوئی بھی فارمیٹ ہو تجربے کی اپنی اہمیت ہے .

ایکسپریس نیوز کے مطابق بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں رنگپور رائیڈرز کی نمائندگی کرنے والے بابر اعظم سے ایک انٹرویو میں سوال کیا گیا کہ پرفارمنس نہ ہوتو کیا خاص کرتے ہیں، جواب میں انھوں نے کہا کہ کوئی بھی کرکٹر اپنا سب سے بڑا کوچ خود ہی ہوتا ہے، میچز کی ویڈیوز دیکھ کر مسائل کا اندازہ کرنے کی کوشش ہوتی ہے .

ان پر دوسروں سے بات بھی کی جاتی ہے، کوئی تکنیک کے بارے میں بتاسکتا ہے مگر آپ کو خود ہی سمجھنا پڑتا ہے کہ کہاں غلطی ہورہی ہے، اس کو کس طرح دور کیا جائے،آپ کو ناکامی کیلیے بھی تیار رہنا چاہیے، انھوں نے کہا کہ اچھی کارکردگی بھی ہو تو میں مطمئن ہوکر بیٹھ جانے کے بجائے محنت اور بہتری لانے کی کوشش جاری رکھتا ہوں .

کوشش ہوتی ہے کہ ہر روز کچھ نیا سیکھوں، تجربے کا نیٹ اور پھر میچز میں استعمال کرتا ہوں،زندگی میں اہداف حاصل کرنا ہوں تو مطمئن ہوکر نہیں بیٹھا جاسکتا . بابر اعظم نے کہا کہ کور ڈرائیو میرا پسندیدہ شاٹ ہے،کیریئر کی ابتدا میں اس پر بہت محنت کی،اب خاصی مہارت حاصل ہوچکی،چند اچھے کور ڈرائیوز لگ جائیں تو اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے . ٹی 20کرکٹ نوجوانوں کا کھیل ہونے کے سوال پر انھوں نے کہا کہ کوئی بھی فارمیٹ ہو تجربے کی اپنی اہمیت ہے .

کھیل میں جوش اور ہوش دونوں کی ضرورت پڑتی ہے،ہر فارمیٹ کے اپنے تقاضے ہیں،ٹیسٹ کرکٹ مہارت اور فٹنس کا بھرپور امتحان ہے، وائٹ بال خاص طور پر ٹی20میں آپ کو ہر لمحہ مستعد رہتے ہوئے رنز بنانے کے ہر موقع کا فائدہ اٹھانا ہوتا ہے، میں خود کو ہر طرح کیلیے چیلنجز کیلیے تیار رکھتا ہوں .

. .

متعلقہ خبریں