15 سال سے فاشسٹ جماعت پیپلز پارٹی سندھ پر قابض ہے، خالد مقبول


کراچی(قدرت روزنامہ) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پچھلے پندرہ سال سے ایک فاشسٹ جماعت مصنوعی اکثریت کی بنیاد پر اس صوبے پر قابض ہے تمام صوبائی حکومتی ادارے اب لسانی اداروں میں تبدیل ہو چکے ہیں۔
گلستانِ جوہر، کراچی میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے تعلیم، روزگار اور جعلی ڈومیسائل کے ذریعے کوٹے پر قبضہ کرنے والی جماعت نے کرپشن کو صنعت کا درجہ دے دیا ہے ، پیپلز پارٹی کے پاس بدعنوانیوں سے جمع کیا اتنا پیسہ موجود ہے کہ پورے ملک کا قرضہ اتارنے کا بعد بھی پچاس سالوں تک اس ملک کو چلایا جا سکتا ہے ، اب پیپلز پارٹی مضافات سے نکل کر شہروں پر قبضہ کرنے نکل پڑی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ تعصب پسند سہراب گوٹھ اور لیاری میں ایم کیو ایم کے پرچم دیکھ کر بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر جبر کے راستے پر گامزن ہیں مگر ہمارا صبر ان کی راہ میں آہنی دیوار کی مانند کھڑا ہے، ادھر ہم ادھر تم کے نفرت انگیز نعرے کی بنیاد رکھنے والی پیپلز پارٹی آج اس شہر پر قبضے کا خواب دیکھ رہی ہے ملک کو دو لخت کرنے والی جماعت نے قومیائے جانے کے نام پر ملک کو جاگیر داروں کے قبضے میں دے دیا، لسانی بل کی نفرت کی وجہ سے صوبہ سندھ دو حصوں میں تقسیم ہو گیا۔
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو ایم کیو ایم کی نشستیں چھین کر دی گئیں ، 2018ء میں جیتنے والے حیران اور پالیسی بنانے والے پریشان تھے، پی ٹی آئی کے چودہ ایم این ایز ایوان میں کہتے تھے کے کراچی کے لئے ایم کیو ایم کچھ نہیں کر رہی۔
انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کے لئے پی ٹی آئی کبھی آپشن نہیں ہے آج وہ منہ کے بل گر پڑی ہے، بانی پی ٹی آئی کی سزا کا فیصلہ مکافات عمل کا شاخسانہ ہے ، اس بار الیکشن میں ایم کیو ایم کا واحد ایجنڈا تین ترامیم ہیں۔ بعد ازاں پیپلز پارٹی کے علاقائی عہدیدار اور سندھ وردگ قومی اتحاد کے سینئر نائب صدر حاجی نواب نے ایم کیو ایم پاکستان میں شمولیت اور حمایت کا اعلان کیا۔

Recent Posts

کراچی میں ٹک ٹاک کا جنون ایک اور جان لے گیا

کراچی(قدرت روزنامہ) شہر قائد میں ٹک ٹاک بنانے کے دوران اچانک پستول کی گولی چل…

23 mins ago

آئی پی ایل کے دوران پی ایس ایل کروا کر اگر اچھے کھلاڑیوں کو لایا جائے تو یہ پی ایس ایل کے لیے بہترین ہو گا، عاطف رانا

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور قلندرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) عاطف رانا نے کہا ہے…

36 mins ago

جہانگیر ترین کی واپسی ۔۔۔کونسا اہم حکومتی عہدہ مل گیا ؟جانیے

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) بانی استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) جہانگیر خان…

48 mins ago

ٹک ٹاک ویڈیو خراب کرنے پراستاد نے6 بچوں کے ہاتھ توڑ دیئے

پشاور (قدرت روزنامہ) صوبائی دارالحکومت میں ٹک ٹاک ویڈیو خراب کرنےپرسکول ٹیچرنے6 طلبا پر بہیمانہ…

56 mins ago

الیکٹرک بائیکس کے لیے اپلائی کرنیوالی خواتین کے لیے بڑی خوشخبری

لاہور (قدرت روزنامہ)الیکٹرک بائیکس کے لیے اپلائی کرنیوالی طالبات کے لیے بڑی خوشخبری ہے کہ…

1 hour ago

کوئٹہ کے متعدد علاقوں میں 19اور 20 مئی کو بجلی بند رہے گی، کیسکو

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق برقی تنصیبات اور لائنوںپر ضروری مرمتی…

3 hours ago