مشروم کو اپنی غذا میں شامل کرنا کیوں ضروری ہے؟ جانئیے

(قدرت روزنامہ)قدیم مصر میں لوگ مشرومز کے اُگنے کو کسی جادوئی عمل کا نتیجہ قرار دیتے تھے کیونکہ یہ راتوں رات اُگ آتی ہیں لیکن یہ ایک لذیذ غذا ہے جس میں غذائیت کے تمام اجزاء پائے جاتے ہیں۔

مشروم آپ کی مجموعی صحت کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ اگرچہ ایک اچھی غذا جسم کو جوان کر سکتی ہے جبکہ کھانے کی عادات کا ایک ناقص مجموعہ تباہ کن اثرات مرتب کر سکتا ہے۔

مشروم کے فوائد

مشروم کا استعمال دل کے مریض، معدے کی تیزابیت، معذور اور کمزور بچوں کے لئے نہایت مفید ہے۔

مشروم جسم کی قوت مدافعت کے نظام کو بہتر بناتا ہے اور اینڈا کرائن غدود کے افعال کو درست رکھتا ہے۔

کولیسٹرول لیول کنٹرول کرتا ہے اور دل سے خون کے بہاؤ کو بہتر بناتا ہے۔

کھانسی، دمہ اور ٹی بی جیسے امراض میں خاصی حد تک بہتری لاتا ہے۔

کینسر کے خلیات کو روکتا ہے مرکزی اعصابی نظام پر بہتر اثر کرتا ہے خون میں آکسیجن کی مقدار کو جذب کرتا ہے۔

مشروم وٹامن ڈی کے بہترین غذائی ذرائع میں سے ایک ہیں جبکہ ذیابیطس کے مریضوں کے لیے بھی مشروم بےحد مفید ہیں۔

مشروم ہماری جِلد کو ہائیڈریٹ کرتے ہیں اور ہمیں کیل مہاسوں جیسے مسائل سے بچاتے ہیں کیونکہ مشروم میں اینٹی ایجنگ کی خصوصیات ہوتی ہیں۔

مشروم کو قدرتی موئسچرائزر کے طور پر جانا جاتا ہے اور چہروں پر لگائے جانے والے بہت سے سیرم میں مشروم شامل ہوتے ہیں۔

اگر آپ وزن کم کرنے والی غذا کی تلاش میں ہیں تو اس کے لیے مشروم سب سے بہترین انتخاب ہے کیونکہ مشروم میں کیلوریز کم لیکن فائبر اور پروٹین زیادہ ہوتے ہیں۔

مشروم ہمارے جسم کو معدنیات جیسے تانبا، پوٹاشیم اور سیلینیم بھی فراہم کرتے ہیں۔

ماہرین نے مشرومز کی 4 اقسام کو مختلف طریقوں سے پکانے کے بعد جائزہ لیا کہ کس طریقے سے پکائے جانے والے مشرومز کے وٹامنز زیادہ فائدہ مند ہیں جبکہ مائیکرو ویو میں مشرومز کو پکانے سے ان کے وٹامنز ضائع نہیں ہوتے اور دوسرے طریقوں سے پکانے سے ان کے وہ وٹامنز کم ہوجاتے ہیں جو انسان میں بیماریاں پیدا ہونے کو روکتے ہیں۔

تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ مشروم کو ابالنے یا تلنے سے اس میں شامل وہ وٹامنز ضائع ہوجاتے ہیں جو انسانی صحت کے لیے فائدہ مند ہوتے ہیں۔

آپ مشروم کو مختلف طریقوں سے اپنی غذا میں شامل کرسکتے ہیں، جیسے آپ مشروم کی سوس بنا سکتے ہیں، سوپ بناسکتے ہیں، پاستہ وغیرہ میں مشروم شامل کرکے کھاسکتے ہیں۔

Recent Posts

وی پی این کے حوالے سے اسلامی نظریاتی کونسل کا فتویٰ غلط ہے، مولانا طارق جمیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نامور مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے وی پی این پر پابندی…

2 hours ago

مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ، علی محمد خان نے عمران خان کی رائے بتا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…

7 hours ago

احتجاج کی کال دے کر پی ٹی آئی بڑی غلطی کررہی ہے، رانا ثنا اللہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…

8 hours ago

ویزا ایمنسٹی اسکیم سے فوری فائدہ اُٹھائیں، دبئی حکام کی غیر قانونی تارکین وطن کو وارننگ

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…

8 hours ago

امبانی خواتین کی مہندی لگوانے کی فیس سن کر ہوش اڑ جائیں گے

ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا‎ بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت ‏آرٹ اور…

8 hours ago

پی ٹی اے نے 8 لاکھ سے زائد گستاخانہ لنکس اور فحش ویب سائٹس کو بلاک کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…

8 hours ago