کے پی کے عوام خود بھی تبدیلی کے جال میں پھنسے اور ملک کو بھی پھنسادیا، نواز شریف


سوات(قدرت روزنامہ) ن لیگ کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ کے پی کے لوگ کیسے اس شخص کے جال میں پھنس گئے جس نے ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کیا۔ نواز شریف نے سوات میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کیسے اس شخص کے جال میں پھنس گئے جس نے ایک کروڑ نوکریوں اور پچاس لاکھ گھروں کا وعدہ کیا، ہاتھ کھڑا کرکے بتاؤ کتنے لوگ ہیں یہاں جن کو 50 لاکھ گھروں میں سے ایک بھی گھر ملا ہو، خیبرپختونخواہ کے لوگ بہت سادے لوگ ہیں، ان کو دھوکہ دیتے ہوئے شرم نہیں آئی؟ عوام سے جھوٹے وعدے کیوں کیے تھے؟ لوگوں کے جذبات سے کھیل کر ووٹ لیا بعد میں ان کو نہ نوکری دی نہ کوئی ریلیف دیا۔
انہوں نے کہا کہ میں پورا رستہ دیکھتے آیا ہوں مجھے تو کوئی ون بلین ٹری سونامی نظر نہیں آیا، اس نے جذبات سے کھیل کر ووٹ لیا بعد میں نہ نوکری دی نہ کوئی ریلیف دیا، آپ ایک بندے کے جال میں پھنسے ، نئے پاکستان کے چکر میں آپ نے پرانا پاکستان بھی تباہ کردیا۔
نواز شریف کا کہنا تھا کہ میں نے پاکستان سے لوڈشیڈنگ کاخاتمہ کیاتھا، پھر بھی آپ اس شخص کے پیچھے لگ گئے، اگر نواز شریف کی حکومت ہوتی تو خیبرپختونخوا سب سے خوبصورت صوبہ ہوتا، میں نے آپ سے پوچھنا ہے آپ نے کیوں اسے موقع دیا، وہ اس صوبے سے پنجاب ایکسپورٹ ہوا ہے، آپ اس کے جال میں خود بھی پھنس گئے اور باقی ملک کو بھی پھنسادیا، اللہ سے معافی مانگیں اور اس رجوع کریں، جن کو آپ نے پہلے آزمایا ہے ان کو بار بار آزمانا ٹھیک نہیں ہے، پہلے تو آپ کو چکردیا گیا ہے 8 فروری کو مجھے نہ چکردے دینا۔
قائد ن لیگ نے کہا کہ ہم نے تو حکومت نہ ہونے کے باوجود ٹنل بنائی جن کی حکومت تھی مجھے بتاؤ انہوں نے کیا بنایا ، ٹنل ہم بنائیں اور ووٹ جائیں کسی اور کو، وعدہ کریں آئندہ ایسا نہیں کریں گے، آپ مکر وفریب کی سازش میں آگئے آئندہ اس طرح کی سازش میں نہیں آنا، اگر آپ مسلم لیگ ن کو ووٹ دیں گے توخیبرپختونخواہ کی تقدیر بدل دیں گے۔

Recent Posts

سرکاری محکموں کو آئندہ مالی سال کے بجٹ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام مرتب کرنےکی ہدایت

سرکاری محکمے اکتیس دسمبر دوہزارچوبیس تک ترقیاتی بجٹ کی تیاری کی ٹیمز تشکیل دیں گے…

2 mins ago

چھٹیاں بڑھادی گئیں، پنجاب میں مکمل لاک ڈاؤن لگے گا، مریم اورنگزیب

لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ، تعمیراتی کام پر ایک ہفتے کے لیے پابندی…

15 mins ago

پہلے ٹی20 میں رضوان کی سب سے بڑی غلطی جو امپائرز کی نظروں بچ گئی

برسبین (قدرت روزنامہ)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان شیڈول سیریز کے پہلے ٹی20 میچ میں قومی…

15 mins ago

اسموگ کی صورتحال؛ لاہور اورملتان میں ہفتے میں 3 دن لاک ڈاؤن، ہیلتھ ایمرجنسی نافذ

تمام اسکول، کالج اور یونیورسٹیاں آن لائن کی جارہی ہیں، مریم اورنگزیب لاہور (قدرت روزنامہ)حکومت…

26 mins ago

ذہن نشین کر لیں آئینی بینچ ازخود نوٹس لے سکتا ہے، جسٹس محمد علی مظہر

26ویں آئینی ترمیم کے بعد صرف پروسیجر تبدیل ہوا ہے، جسٹس محمد علی مظہر کے…

40 mins ago

آوان بم برآمدگی کیس کے ملزم کو جیل سے رہا کرنے کا حکم

کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ ہائی کورٹ نے آوان بم برآمدگی کیس کے ملزم یونس کی سزا…

50 mins ago