8 فروری کو ہر صورت الیکشن ہونگے، نگراں وزیر داخلہ، الیکشن کمیشن کو سیکیورٹی پر بریفنگ


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر الیکشن کمیشن کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں نگراں وزیر داخلہ نے دونوں صوبوں میں سیکیورٹی معاملات پر بریفنگ دی۔ایکسپریس نیوز کے مطابق اجلاس کی صدارت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کی۔ اجلاس میں سیکریٹری الیکشن کمیشن ڈاکٹر آصف حسین اور الیکشن کمیشن کے اعلیٰ حکام ، نگران وزیر داخلہ گوہر اعجاز، سیکریٹری داخلہ آفتاب اکبر درانی، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے چیف سیکریٹریز اور آئی جیز نے شرکت کی۔
اجلاس میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ کے لیے انٹیلی جنس اداروں کے نمائندے بھی اجلاس میں شریک رہے۔وزیر داخلہ گوہر اعجاز نے الیکشن کمیشن کو بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی۔ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں امن و امان سے متعلق رپورٹ الیکشن کمیشن کے سامنے رکھی گئی۔
نگراں وزیر داخلہ نے کہا کہ بلوچستان اور خیبر پختون خوا میں بدامنی کے واقعات ڈرانے کے لیے کیے گئے۔اجلاس کے بعد میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے نگراں وزیر داخلہ گوہر اعجاز نے کہا کہ آٹھ فروری کے انتخابات سے متعلق کسی کے ذہن میں کوئی ابہام نہیں ہونا چاہیے، الیکشن کمیشن اور نگران حکومت ہر حال میں انتخابات کا انعقاد یقینی بنائیں گے اور آٹھ فروری کو ہر صورت انتخابات ہوں گے۔
انہوں ںے کہا کہ نگران حکومت کو جو ذمہ داری ملی وہ اس میں سرخ رو ہوگی، سیکیورٹی اداروں نے چاروں صوبوں میں سیکیورٹی کے بہتر انتظامات کر رکھے ہیں، عوام اطمینان سے اپنا ووٹ کاسٹ کریں، اس الیکشن سے ملک میں استحکام آئے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں پیش آنے والے واقعات کا تعلق الیکشن سے نہیں بلکہ یہ دہشت گردی کے واقعات ہیں، بلوچستان میں کسی قسم کی کوئی سیاسی پولزائزیشن نہیں بلوچستان میں ہمارا زیادہ بڑا چیلنج دہشت گردی ہے، سیکیورٹی ادارے جس طرح ملک کی حفاظت کر رہے ہیں وہ قابل فخر ہے۔

Recent Posts

جماعت اسلامی کا اپوزیشن اتحاد کا حصہ بننے سے انکار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ جماعت…

13 mins ago

آزاد کشمیر میں مظاہرین کا لانگ مارچ جاری، انٹرنیٹ سروس متاثر، رینجرز طلب

مظفر آباد(قدرت روزنامہ)آزاد کشمیر میں 10 نکاتی چارٹرآف ڈیمانڈ پرعملدرآمد کیلئے ہڑتال تیسرے روزبھی جاری…

28 mins ago

ماں نہ بننے پر کیا مشکلات پیش آئیں؟ اداکارہ کا پہلی بار انکشاف

اداکارہ دیا مرزا کا انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ممبئی(قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر مشہور اداکاروں…

36 mins ago

باکسر محمد علی کے پوتے کا مکہ مکرمہ میں حیران کن تجربہ

والدہ اور گھر والوں کو بھی حرم شریف لانے کی خواہش کا اظہار کر دیا…

49 mins ago

کرکٹرز بھی اذلان شاہ ہاکی کپ فائنل کھیلنے والی ٹیم کی سپورٹ میں بول اُٹھے

لاہور (قدرت روزنامہ)اذلان شاہ ہاکی کپ کا فائنل کھیلنے والی ٹیم کی سپورٹ میں قومی…

1 hour ago

آئرلینڈ کیخلاف شکست؛ رمیز راجا نے بھی ٹیم کو آڑے ہاتھوں لے لیا

لاہور (قدرت روزنامہ)سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کی آئرلینڈ…

1 hour ago