یمنیٰ زیدی کا شان شاہد کیساتھ کام کرنے کی خواہش ،اداکار کاردعمل جاری

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کی معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی کی جانب سے فلم سٹار شان کیساتھ کام کرنے کی خواہش ظاہر کرنے پر سپر سٹار کی جانب سے بھی ردعمل سامنے آگیا۔
تفصیلات کےمطابق یمنیٰ زیدی نے اپنے ایک انٹرویو دیا میں پاکستانی اسٹار شان شاہد کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “مجھے پاکستانی فلم انڈسٹری میں اداکار شان شاہد بہت پسند ہیں، میں نے اُن کی کئی فلمیں گھر میں دیکھی ہیں اور سینما جاکر بھی اُن کی فلمیں دیکھی ہیں،میری خواہش ہے کہ میں فلموں میں ان کے ساتھ کام کروں۔
تاہم اب اداکارہ کی تعریف پر ردعمل دیتے ہوئے اپنےایک بیان میں شان شاہد نے یمنیٰ زیدی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے تعریفی الفاظ کے لیے بےحد شکریہ، اچھائی کو ہی دوسرے لوگوں میں اچھائی نظر آتی ہے۔شان شاہد نے یمنیٰ زیدی کی صلاحیتوں کی تعریف میں کہا کہ آپ ایک شاندار اداکارہ ہیں، آپ باصلاحیت ہیں اور ہمیشہ اپنے کام پر توجہ دیتی ہیں۔
اداکار نے اشارہ دیا کہ ممکنہ طور پر وہ بہت جلد یمنیٰ زیدی کے ساتھ کام کرتے دکھائی دیں گے۔

Recent Posts

بلوچستان کی ساحلی پٹی پر سرمایہ کاری کی اہمیت کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے، امان اللہ کنرانی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر امان اللہ کنرانی نے ہفتہ 18…

5 mins ago

کوئٹہ پریس کلب کی تالہ بندی عوام کی آواز کو دبانے کی کوشش ہے، کاشف حیدری

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)مرکزی تنطیم تاجران پاکستان کے رکن ایگزیکٹو کمیٹی اور بی این پی کے ضلعی…

12 mins ago

آواران گوادر پورٹ کیلئے گیٹ وے اور بلوچستان کا سنگم ہے، رکن صوبائی اسمبلی

بیلا(قدرت روزنامہ)آواران گوادر پورٹ کیلئے ایک گیٹ وے اور پورے بلوچستان کا سنگم ہے، پنجگور…

18 mins ago

کوئٹہ میں امتحانی مراکز کی فروخت، تین تحقیقاتی ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایات پرڈائریکٹر اینٹی کرپشن بلوچستان نے امتحانی سینٹرز کے فروخت کے…

26 mins ago

کرغزستان سے طلباء کو لے کر پہلی پرواز لاہور پہنچ گئی

بشکیک(قدرت روزنامہ)کرغزستان سے پرواز تقریباً 140 پاکستانی طلبا کو لے کر لاہور ائیرپورٹ پہنچ گئی،…

44 mins ago

شیر افضل مروت نے اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تعیناتی چیلنج کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت نے اسحاق…

1 hour ago