‘موجودہ سپہ سالار کے ہوتے ہوئے کسی سازش کا امکان نہیں، شہباز شریف کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ پختہ یقین ہے موجودہ سپہ سالار کے ہوتے ہوئے کسی سازش کا امکان نہیں ہے، ہرصورت میں نواز شریف وزیراعظم ہوں گے۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام ’’کل تک‘‘ میں خصوصی گفتگو کے دوران شہباز شریف نے کہا کہ آرمی چیف کے ساتھ 7 ماہ کام کیا اور وہ ملک کی ترقی کے لیے بہت سنجیدہ ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ کسی نے جرم کیا ہے تو اس کو قانون کا سامنا کرنا ہوگا، قوم جس کو ووٹ دے گی ہم اس کو قبول کریں گے، آئی ایم ایف کی کڑوی گولی کے سوا ہمارے پاس کوئی چارہ نہیں تھا، لولی لنگڑی حکومت استحکام نہیں لاسکتی۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف قوم کو اکٹھا کرسکتے ہیں اور ان کے دل کی خواہش ہے کہ ماضی کو بھول کر آگے بڑھیں گے، قومی یکجہتی وقت کی ضرورت ہے، جس نے جرم کیا ہے اس پر پردہ نہیں ڈال سکتے۔

شہباز شریف نے کہا کہ پولیٹیکل ڈائیلاگ وقت کی اہم ضرورت ہے، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے پی ٹی آئی کا چہرہ ایکسپوز کردیا، بانی پی ٹی آئی نے سستی شہرت کے لیے ریاست کو داؤ پر لگا دیا، موجودہ مہنگائی کی وجہ بانی پی ٹی آئی ہیں جنہوں نے چینی اور دیگرمعاملے میں کرپشن کیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا لیکن اس کی دھجیاں انہوں نے خود ہی اڑا دی تھیں، ہم نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔ اسحاق ڈار اور مفتاح اسماعیل آئی ایم ایف سے معاہدہ کرنے میں ناکام رہے؟ سے متعلق سوال کے جواب میں شہباز شریف نے کہا کہ اسحاق ڈار بہت محنتی ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان اپنی ذات کے لیے ہر چیز کرنے پر تیار تھے، آج وہ جیل میں ہیں اس لیے کوئی سخت بات نہیں کرنا چاہتا۔ انہوں نے بتایا کہ نواز شریف نے انتخابی منشور پیش کردیا جس گہری مشاورت کی بنیاد پر تیار کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے دور سے پہلے بڑی بڑی تلخیاں ہوجاتی تھی لیکن شادی بیاہ یا کسی بھی تقریب میں سیاسی مخالفین ملا کر اپنے گفتگو کا راستہ نکال دیا جاتا ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ ہمیں موقع ملا اور نواز شریف کو چوتھی مرتبہ وزیراعظم کا منصب ملا تو وہ رفاعی ریاست بنانے کے لیے ساری جدوجہد کریں گے۔

ن لیگ کے صدر نے کہا کہ جب ملک رفاعی ریاست بنے گا تو استحکام آئے گا، اگر معاشی ترقی ہو گی تو تمام دھرنے ختم ہوجائیں گے، اگر حکومت کو کام کرنے کی مہلت ملی تو ترقی ہوگی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 21 اکتوبر کو نواز شریف نے واضح پیغام دے دیا کہ سب کو ساتھ لے کر چلوں گا اور مشاورت بھی شامل ہوگی

Recent Posts

بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 12 فیصد تک اضافہ متوقع

اگر یہ اضافہ منظور ہوا تو جولائی 2024 سے نافذ العمل ہوگا، ذرائع اسلام آباد…

56 mins ago

ملک میں کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

آئل اور گھی کی فی کلو قیمت میں 70 سے 75 روپے کی کمی ریکارڈ…

1 hour ago

ایک اور گاڑی کی قیمت میں ساڑھے 7 لاکھ روپے تک کمی کردی گئی

گاڑی کی نئی نظر ثانی شدہ قیمت 39 لاکھ روپے مقرر کردی گئی اسلام آباد…

1 hour ago

سولر پینل کی قیمتوں میں 65 فیصد کمی، گزشتہ سال کی نسبت کتنی بچت ہوگی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی مارکیٹ کے زیر اثر پاکستان میں سولر پینلز کی قیمتوں میں…

1 hour ago

امریکا نے چینی الیکٹرک گاڑیوں اور سولر پینل پر 100 فیصد ٹیکس عائد کردیا

اقدام کا مقصد امریکی شہریوں کے روزگار کا تحفظ ہے، ترجمان وائٹ ہاؤس امریکا (قدرت…

2 hours ago

سولر پینلز کے بعد بیٹریوں کی قیمتوں میں بھی ہزاروں روپے کمی

مہنگائی کے مارے عوام کیلئے ریلیف کا ایک اور ٹھنڈا جھونکا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سولر…

2 hours ago