پختونخوا میں آج اور کل موسلا دھار بارش کا امکان، نالوں میں طغیانی کا خدشہ

پشاور(قدرت روزنامہ) صوبہ پختونخوا کے کئی علاقوں میں آج اور کل موسلادھار بارش کے امکان کی وجہ سے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور بالائی اضلاع میں شدید سردی کے ساتھ مطلع ابر آلود رہے گا۔ 02 اور 03 فروری کو موسلا دھار بارشوں کے باعث مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

پیش گوئی میں بتایا گیا ہے کہ چترال،دیر،سوات، کوہستان،شانگلہ،مالا کنڈ،ایبٹ آباد،بالاکوٹ،ڈی آئی خان،بنوں، کرم،وزیرستان،ٹانک،خیبر،باجوڑ اور مانسہرہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

علاوہ ازیں بالائی علاقوں ميں پہاڑوں پر برفباری کا امکان اور لینڈ سلائیڈنگ و رابطہ سڑکیں بند ہونے کے خدشے کے پیش نظر سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ اس حوالے سے پی ڈی ایم اے نے تمام ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت 5 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا ہے جب کہ زیادہ سے زیادہ 12ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 79 فیصد تک ریکارڈ کیا گیا۔ سب سے زیادہ بارش بالاکوٹ19،کاکول16،چراٹ 12، دیر(بالائی10،زیریں04)،پٹن08، مالم جبہ،کالام 04،میر کھانی 03، سیدو شریف،دروش،چترال میں 02ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ مری 04،کالام،استور03 مالم جبہ02اور چترال میں 01 انچ برفباری ریکارڈ ہوئی۔

Recent Posts

اداروں پر الزام لگانے والوں کا منہ کالا ہوا،فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے بعد ڈرامائی واپسی پر سینیٹر فیصل…

7 hours ago

علی امین گنڈا پور کی اسمبلی میں تقریر پر صحافی برس پڑے

  پشاور (قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا 24 گھنٹے غائب رہنے کےبعد اچانک اسمبلی اجلاس…

8 hours ago

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ڈرامائی واپسی پر حکومت کا ردعمل آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے…

8 hours ago

وزیراعلیٰ نے تسلیم کیا وہ خودساختہ روپوش تھے,گورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ نے تسلیم…

8 hours ago

علی امین کے پی ہاؤس پہنچ سکتے ہیں تو ڈی چوک کیوں نہیں؟ فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر و سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ…

8 hours ago

کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکہ،2افرادزخمی

  کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی ایئرپورٹ سگنل کے قریب زور دار دھماکہ ہوا ہے، جس میں…

8 hours ago