پیپلز پارٹی کے ساتھ حکومت بنانے کیلئے اتحاد ہو گا یا نہیں؟(ن )لیگ نے واضح اعلان کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ ان کی جماعت پنجاب میں بآسانی 100 سے زائد نشستیں حاصل کر لے گی، پیپلز پارٹی کا حکمران اتحاد میں شامل ہونا یا نہ ہونا انتخابی نتائج پر منحصر ہو گا، لیکن بلاول بھٹو نے کشتیاں جلا دی ہیں۔
نجی ٹی وی “جیونیوز “کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے تمام صوبوں میں اتحادیوں کے ساتھ ایڈجسمنٹ کی ہے، یہ اتحاد قومی اسمبلی میں اکثریت حاصل کر لے گا۔پیپلز پارٹی سے ممکنہ اتحاد سے متعلق سوال پر جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا حکمران اتحاد میں شامل ہونا یا نہ ہونا انتخابی نتائج پر منحصر ہو گا، لیکن بلاول بھٹو نے کشتیاں جلا دی ہیں۔
یاد رہے کہ برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ مخلوط حکومت بنی تو پی ٹی آئی یا( ن) لیگ میں سے کسی کا ساتھ نہیں دوں گا، عمران خان اور نواز شریف پرانی سیاست کرنا چاہتے ہیں،یہ لوگ جمہوریت اور ریاست کو اپنی ذاتی انا کی وجہ سے نقصان پہنچاتے ہیں۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے کردار سے پہلے ہی مایوس تھا، میاں صاحب کے کردار سے سخت مایوس ہوں، اس لیے آج کل ہمارے فاصلے کافی واضح ہیں، اگر میاں صاحب نے پرانی سیاست کرنی ہے تو میں ان کا ساتھ نہیں دے سکتا، ہم انتخابات اور جمہوریت کو بہت سنجیدگی سے لیتے ہیں۔

Recent Posts

ایرانی تیل فروخت کرنے کی اجازت، ٹرانسپورٹرز نے حب میں دھرنا ختم کردیا

حب(قدرت روزنامہ)ایرانی تیل ترسیل بحال، انتظامیہ سے مذاکرات میں پیشرفت کے بعد ٹرانسپورٹرز نے احتجاج…

7 mins ago

جامعہ لورالائی کے طلبہ کو ہاسٹل میں رہنے کی اجازت دی جائے، پی ایس ایف

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتون اسٹوڈنٹس فیڈریشن مرکزی کمیٹی کے ممبر معصوم خان میرزئی نے ایک بیان میں…

14 mins ago

پاکستان نے ایٹمی دھماکا کرکے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا، نواب زہری

خضدار(قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق وزیراعلیٰ بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثنا اللہ…

22 mins ago

شادی کی خبروں پر جھانوی کپور کا ردعمل بھی سامنے آگیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور نے شیکھر پہاڑیہ کے ساتھ اپنی شادی کی افواہوں…

28 mins ago

’’یوم تکبیر‘‘پر ہونیوالی چھٹی سے ملکی معیشت کو کتنا نقصان ہوا ؟ جانیے

کراچی(قدرت روزنامہ)اقتصادی تجزیہ کار خرم شہزاد کا کہنا ہے کہ ایک دن کی عام تعطیل…

43 mins ago

وفاقی وزیر داخلہ کا ایک ہی دن 15 مقامات پر آگ لگنے کا نوٹس

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد اور مارگلہ میں جنگلات و…

53 mins ago