سنجے دت بھی وسیم اکرم کے مداح نکلے، تعریفوں کے پل باندھ دیئے

دبئی (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم اوربالی ووڈ سٹار اداکار سنجے دت کے درمیان دبئی میں ملاقات ہوئی جس کے دوران بھارتی اداکار نے سلطان آف سوئنگ کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے۔

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر سابق کپتان وسیم اکرم کی جانب سے بھارتی اداکار سنجے دت کے ساتھ تصویر شیئر کی گئی جس میں دونوں کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔سابق کپتان اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ تقریبا ایک دہائی کے بعد اپنے دوست سنجے دت کو دیکھ کر بہت اچھا لگا ۔وسیم اکرم کی جانب سے اپنی پوسٹ میں کھلنائیک کا ہیش ٹیگ بھی شیئر کیا گیا جو کہ سنجے دت کی ہٹ ترین فلموں میں سے ایک فلم کا ٹائٹل ہے۔
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو کے مطابق سنجے دت کا کہنا تھا کہ وسیم بھائی کے ساتھ یہاں ہونا اعزاز کی بات ہے، وہ میرے بھائی ہیں اور میں انہیں برسوں سے جانتا ہوں، وہ ان عظیم کرکٹرز میں سے ایک ہیں جنہیں میں نے اپنی زندگی میں دیکھا ہے۔سنجے دت نے کہا کہ وسیم بھائی کرکٹ کے خدا ہیں ان کی ریورس سوئنگ بہت زبردست تھی اور ہر کوئی اس سے ڈرتا تھا۔

Recent Posts

بلوچستان کو سی پیک، بارڈر ٹریڈ سے محروم کرنیوالے عوام دشمن ہیں، مولانا ہدایت الرحمن

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ایم پی اے گوادر، جماعت اسلامی بلوچستان کے نائب امیر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ…

11 mins ago

چیک پوسٹوں پر بھتہ گیری روکنے کیلئے سخت اقدام اٹھائیں گے، وزیر داخلہ بلوچستان

قلات(قدرت روزنامہ)وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے کہا ہے کہ قلات میں جاری ترقیاتی…

18 mins ago

بارڈر ٹریڈ کی بندش معاشی قتل ہے، حکومت لوگوں کو متبادل روزگار دے، صادق سنجرانی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سابق چیئر مین سینیٹ و رکن بلوچستان اسمبلی میر صادق سنجرانی نے کہا ہے…

24 mins ago

بارکھان میں ایف سی کے ناروا سلوک کیخلاف پیٹرول پمپ مالکان نے شاہراہ بند کردی

بارکھان(قدرت روزنامہ)بارکھان رکھنی کے مقام پر گزشتہ رات سے ایف سی کے ناروا سلوک اور…

31 mins ago

تربت، کوہ مراد سے لاپتا رفیق صوالی بازیاب ہوگئے

تربت(قدرت روزنامہ)تربت کے علاقے کوہ مراد زیارت سر سے لاپتہ رفیق صوالی بازیاب ہوگئے۔ منگل…

37 mins ago

بلوچستان بھر میں نان کسٹم پیڈ اور غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کیخلاف کارروائی کا حکم

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نان کسٹم پیڈ اور بغیر رجسٹرڈ گاڑیوں کیخلاف ایکشن لینے کا حکم۔ کارروائی آئی…

42 mins ago