کوئٹہ (قدرت روزنامہ)نگراں وزیرِ اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا ہے کہ الیکشن ضرور ہوں گے، اس کےلیے کوئی بھی رکاوٹ قبول نہیں کی جائے گی۔جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے جان اچکزئی نے کہا کہ مچ میں ایف سی کے 4 جوان شہید ہوئے، بلاول بھٹو زرداری بھی بلوچستان میں جلسے کرچکے۔
جان اچکزئی نے کہا کہ سیکیورٹی کے معاملے پر امیدواروں کو بھی آن بورڈ لے رہے ہیں، سیاسی جماعتوں نے لوگوں کو خوب متحرک کیا ہے۔جان اچکزئی نے کہا کہ عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ الیکشن کے دن ضرور نکلیں، ملک کو آگے لے جانے کے لیے الیکشن بہت ضروری ہیں۔
جان اچکزئی نے کہا کہ بلوچستان کے 18 پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا ہے، ان پر فول پروف سیکیورٹی دیں گے، حساس پولنگ اسٹیشنوں پر اضافی نفری تعینات ہوگی۔
نعمان اعجاز اور صبا قمر کی ویب سیریز کے بولڈ سین پر سوشل میڈیا پر…
من گھڑت اور بے بنیاد شکایات کنندگان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم…
الیکشن کمشنر کے متعصبانہ رویے نے پی ٹی آئی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے،…
جلد ہی پاکستان آئیں گے اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ڈرامہ سیریزسلطان صلاح الدین ایوبی پاکستان اور…
یہ تبدیلیاں کینیڈا میں امیگریشن کے نظام کو متاثر کر سکتی ہیں اسلام آباد (قدرت…
مسنگ پرسنزاورآزادی کا ڈھونگ رچا کرگمراہ کیا جارہا ہے، دہشتگردوں کا مقصد صرف بلوچوں کو…