پاکستان کے اہم ترین کھلاڑی نےقومی کرکٹ ٹیم میں واپسی کیلئے مشروط رضامندی ظاہر کر دی

کراچی(قدرت روزنامہ )پاکستانی کرکٹر عماد وسیم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کیلئے مشروط آمادگی کا اظہار کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹر عماد وسیم نے ایک بیان میں کہا کہ بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ درست تھا، اگر ٹیم انتظامیہ ٹیم میں میرے رول سے متعلق وضاحت کردے تو میں آگے بڑھ کر اپنا فیصلہ واپس لینے کو تیار ہوں لیکن نہیں معلوم کہ پاکستان کو کب ضرورت ہو۔

واضح رہے کہ عماد وسیم نے نومبر 2023میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔عماد وسیم نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 55 ون ڈے اور 66 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے۔

عماد نے ون ڈے میں 44 اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 65 وکٹیں لیں جب کہ انہوں نے دونوں فارمیٹ میں مجموعی طور پر 1400 سے زائد رنز اسکور کیے، وہ 2017 میں چیمپئن ٹرافی جیتنے والی پاکستانی کرکٹ ٹیم کا بھی حصہ تھے۔

Recent Posts

جاپانی کمپنیوں کیلئے پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں،مریم نواز

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے جاپان کے سفیر واڈامتسوہیرو کی ملاقات لاہور (قدرت روزنامہ)وزیرِ…

11 mins ago

کرغزستان میں کوئی پاکستانی جاں بحق نہیں ہوا، نہ ہی کسی طالبہ سے زیادتی ہوئی، نائب وزیراعظم

واپسی کے خواہشمند طلبا کو حکومت اپنے خرچے پر لائے گی، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار…

21 mins ago

خیبرپختونخوا حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے 3 لاکھ ٹن گندم خریدنے کا اعلان

کسانوں کو فی من گندم کی قیمت3900 روپے دی جائے گی، صوبائی وزیرخوراک پشاور(قدرت روزنامہ)خیبرپختونخواحکومت…

31 mins ago

کراچی : ڈیفنس کے بنگلے میں جواں سال ملازمہ کی پراسرار ہلاکت پر ورثا سراپا احتجاج

پاریہ کماری کی ہلاکت کا واقعہ 12 مئی کو پیش آیا تھا کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی…

44 mins ago

ٹک ٹاک خراب کرنے پراسکول ٹیچر نے 6 طلبا کا ہاتھ توڑ ڈالے

غریب آباد(قدرت روزنامہ)افسوس ناک واقعہ گورنمنٹ ہائی اسکول غریب آباد پشاور میں پیش آیا ملزم…

58 mins ago

ٹی20 ورلڈکپ کی ٹاپ 4 ٹیمیں کون سی ہوں گی؟ سابق بھارتی کرکٹر و کمنٹیٹر محمد کیف نے پیشگوئی کردی

ممبئی(قدرت روزنامہ )سابق بھارتی کرکٹر و کمنٹیٹر محمد کیف نے ٹی20 ورلڈکپ کیلئے ٹاپ فور…

1 hour ago