عظمی بخاری نے کہا کہ حکومت چینی مافیا کی بیساکھیوں پر کھڑی ہے، بازار میں چینی آج بھی 100تا110روپے کلو بک رہی ہے . ان کا کہنا تھا کہ عمران خان سب چینی چوروں کوباری باری دوبارہ ویلکم کررہے ہیں . عظمی بخاری نے کہا کہ شوکت ترین نے پیچھلے ہفتے کہا کہ کل سے مارکیٹ میں چینی 90روپے کلو فروخت ہو گی ،کل پنجاب کے ایک ارسطو وزیر نے کہا آج سے چینی 89روپے پنجاب میں فروخت ہوگی . ان کا مزید کہنا تھا کہ شوکت ترین اور پنجاب کے ارسطو وزیر بتادیں 90روپے کلو چینی کہاں فروخت ہورہی ہے . انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایف آئی اے کا جہانگیرترین کے لیے اور قانون اور شہبازشریف کے لیے اور قانون ہے . . .
(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری چینی کا کہنا ہے کہ عمران خان چینی مافیا کو تحفظ دیتے ہیں .
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری چینی کی سرکاری ریٹ پر فروخت پر عمل نہ ہونے پر حکومت پر برس پڑی ہیں، ان کا کہنا ہے کہ چینی مافیا کا سرغنہ وزیر اعظم جب چینی مافیا کو تحفظ دے گا تو چینی 89روپے فروخت کیسے ہو گی .
متعلقہ خبریں