بطور گواہ میری سٹیٹمنٹ ہے کہ عدت مکمل نہیں ہوئی تھی،عون چودھری

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)آئی پی پی کے رہنما عون چودھری نے کہاہے کہ بطور گواہ میری سٹیٹمنٹ ہے کہ عدت مکمل نہیں ہوئی تھی،مفتی سعید نے بھی اقرار کیا کہ ان کے علم میں بھی نہیں لایا گیا تھا، میرے بیان پر ان کےپاس کوئی جواب نہیں تھا،عدالت نے مجھے بلایا، میں نے سب سچ بتایا،اس ملک کے ساتھ مذاق کیا گیا۔

راولپنڈی میں عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عون چودھری نے بانی پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ آپ ساری زندگی دوسروں کو چورکہتے رہے،آپ خود توشہ خانہ میں چور نکلے،آپ نے ملک کا وزیراعظم ہوتے ہوئے چوری کی،آپ نےسائفر پر بھی ملک کےساتھ مذاق کیا،ہمارے ملک کے بچوں کو گمراہ کیا گیا،آج اپنے بچوں کو بتانا پڑتا ہےکہ ریاست کیخلاف کھڑا نہیں ہوا جاتا،ریاست اور ملک ہےتو ہم سب ہیں،آئی پی پی رہنما نے کہاکہ ہمیں لوگوں کو اداروں کیخلاف بغاوت پر نہیں اکسانا چاہئے،خاور مانیکا بھی آج اپنی دکھ بھری داستان سنا رہے تھے،خاور مانیکا کےبچوں کی باتیں سامنے آئیں جو تکلیف دہ ہیں،اپنے بچوں کو ایسے لوگوں سےدور رکھیں جو ملک میں نفرت کی فضا پیدا کرتے ہیں،پاکستان کے اداروں کو لڑانے کی کوشش کرنیوالوں کو عبرت کا نشان بنائیں گے۔

Recent Posts

بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 12 فیصد تک اضافہ متوقع

اگر یہ اضافہ منظور ہوا تو جولائی 2024 سے نافذ العمل ہوگا، ذرائع اسلام آباد…

21 mins ago

ملک میں کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

آئل اور گھی کی فی کلو قیمت میں 70 سے 75 روپے کی کمی ریکارڈ…

27 mins ago

ایک اور گاڑی کی قیمت میں ساڑھے 7 لاکھ روپے تک کمی کردی گئی

گاڑی کی نئی نظر ثانی شدہ قیمت 39 لاکھ روپے مقرر کردی گئی اسلام آباد…

37 mins ago

سولر پینل کی قیمتوں میں 65 فیصد کمی، گزشتہ سال کی نسبت کتنی بچت ہوگی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی مارکیٹ کے زیر اثر پاکستان میں سولر پینلز کی قیمتوں میں…

44 mins ago

امریکا نے چینی الیکٹرک گاڑیوں اور سولر پینل پر 100 فیصد ٹیکس عائد کردیا

اقدام کا مقصد امریکی شہریوں کے روزگار کا تحفظ ہے، ترجمان وائٹ ہاؤس امریکا (قدرت…

2 hours ago

سولر پینلز کے بعد بیٹریوں کی قیمتوں میں بھی ہزاروں روپے کمی

مہنگائی کے مارے عوام کیلئے ریلیف کا ایک اور ٹھنڈا جھونکا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سولر…

2 hours ago