پریانکا چوپڑا اور نک جونس کیلئے 20 ملین ڈالر کے گھر میں رہنا ناممکن


لاس اینجلس(قدرت روزنامہ)عالمی شہرت یافتہ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا اور اُن کے شوہر نِک جونس نے 20 ملین ڈالر کا اپنا پُرتعیش گھر چھوڑ دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق پریانکا چوپڑا اور نک جونس نے اپنی شادی کے چند ماہ بعد ستمبر 2019 میں لاس اینجلس میں 20 ملین ڈالر کا پرتعیش گھر خریدا تھا، ان کے اس عالی شان گھر میں 7 بیڈ رومز، 9 باتھ رومز، 1 شیف کا کچن، 1 انڈور باسکٹ بال کورٹ، ٹمپریچر کنٹرول وائن روم، 1 انٹرٹینمنٹ لاؤنج، 1 ہوم تھیٹر، 1 اندرونی بولنگ ایلی، 1 مکمل سروس جم، بلیئرڈ روم اور اسٹیم شاور کے ساتھ 1 سپا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ پریانکا چوپڑا اور نک جونس کے اس عالی شان گھر میں سال 2020 سے ہی ‘غیر محفوظ واٹر پروفنگ’ اور آلودگی کے مسائل پیدا ہونا شروع ہوگئے تھے جس کے بعد اس اسٹار جوڑی نے اس گھر کے سابق مالک کے خلاف مقدمہ درج کیا جبکہ قانونی کارروائی کے دوران عدالت نے اس پُرتعیش گھر کو ناقابل رہائش قرار دے دیا تھا۔
میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ پریانکا چوپڑا اور اُن کے شوہر نے یہ گھر خالی کردیا ہے، وہ اپنی بیٹی مالتی کے ہمراہ دوسرے گھر منتقل ہوگئے ہیں۔
رپورٹ میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ یہ جوڑی اپنے گھر میں واپس کب آئے گی جبکہ ابھی اُس گھر میں کوئی نہیں رہ رہا اور نہ اس گھر کو کرائے پر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ پریانکا چوپڑا نے 2018 میں امریکی گلوکار نک جونس سے شادی کی تھی جس کے 4 سال بعد 2022 میں ان کے ہاں سروگیسی کے زریعے بیٹی کی پیدائش ہوئی۔

Recent Posts

سندھ بھر میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی کردیئے گئے، وجہ بھی سامنے آگئی

کراچی (قدرت روزنامہ)ہیٹ ویو کے پیش نظر کراچی سمیت سندھ بھر میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات…

1 min ago

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ایک بار پھر وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو گورنر ہاؤس آنے کی دعوت

پشاور(قدرت روزنامہ)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ایک بار پھر وزیراعلیٰ علی امین گنڈا…

8 mins ago

وفاقی حکومت نے سولر نیٹ میٹرنگ ختم کرکےگراس میٹرنگ شروع کرنےکا منصوبہ بنا لیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے سولر نیٹ میٹرنگ ختم کرکےگراس میٹرنگ شروع کرنےکا منصوبہ…

11 mins ago

بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 12 فیصد تک اضافہ متوقع

اگر یہ اضافہ منظور ہوا تو جولائی 2024 سے نافذ العمل ہوگا، ذرائع اسلام آباد…

3 hours ago

ملک میں کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

آئل اور گھی کی فی کلو قیمت میں 70 سے 75 روپے کی کمی ریکارڈ…

3 hours ago

ایک اور گاڑی کی قیمت میں ساڑھے 7 لاکھ روپے تک کمی کردی گئی

گاڑی کی نئی نظر ثانی شدہ قیمت 39 لاکھ روپے مقرر کردی گئی اسلام آباد…

3 hours ago